ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

سی آئی ایس ایف نے سنبھالی جموں ایئرپورٹ کی سکیورٹی کی ذمہ داری

سی آئی ایس ایف (CISF) نے جموں ایئرپورٹ(jammu airport) کی سکیورٹی (Security) کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ اس یونٹ کی سربراہی سینئر کمانڈنٹ رینک کریں گے۔

  • Share this:

سی آئی ایس ایف (CISF) نے جموں ایئرپورٹ(jammu airport)  کی سکیورٹی  (Security) کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ اس یونٹ کی سربراہی سینئر کمانڈنٹ رینک کریں گے۔ اس موقع پر سی آئی ایس ایف (CISF) ایئرپورٹ سیکٹر کے انسپکٹر جنرل وی ایس مان مہمان خصوصی تھے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا، کئی ایئر لائنس کے نمائندے و سی آئی ایس ایف  کے عہدیدار بھی موجود رہے۔


جموں ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پی آر بیوریہ نے ایئر پورٹ کی سمبالک سکیورٹی چابیاں سی آئی ایس ایف کے حوالے کی۔ آئی جی نے تمام ایجنسیوں اور فریقین کے بیچ بہتر تال میل پر زور دیا۔ مان نے کئی افسران سمیت ایئر پورٹ کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اب سی آئی ایس ایف کے تحت تریسٹھ ایئر پورٹ ہیں۔

First published: Mar 06, 2020 07:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading