உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کارپوریشن انتخابات سے قبل آنگن واڑی ورکروں پر دہلی حکومت کی کرم فرمائی

     خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر راجیندر پال گوتم نے کہا کہ آنگن واڑی ورکر کا اعزازیہ 9678 روپے سے بڑھا کر 12,720 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ آنگن واڑی ہیلپر کا اعزازیہ 4839 روپے سے بڑھا کر 6810 روپے کر دیا گیا ہے۔

    خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر راجیندر پال گوتم نے کہا کہ آنگن واڑی ورکر کا اعزازیہ 9678 روپے سے بڑھا کر 12,720 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ آنگن واڑی ہیلپر کا اعزازیہ 4839 روپے سے بڑھا کر 6810 روپے کر دیا گیا ہے۔

    خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر راجیندر پال گوتم نے کہا کہ آنگن واڑی ورکر کا اعزازیہ 9678 روپے سے بڑھا کر 12,720 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ آنگن واڑی ہیلپر کا اعزازیہ 4839 روپے سے بڑھا کر 6810 روپے کر دیا گیا ہے۔

    • Share this:
    نئی دہلی : کیجریوال حکومت نے دہلی کی آنگن واڑی کارکنوں اور مددگاروں کے اعزازیہ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر راجیندر پال گوتم نے کہا کہ آنگن واڑی ورکر کا اعزازیہ 9678 روپے سے بڑھا کر 12,720 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ آنگن واڑی ہیلپر کا اعزازیہ 4839 روپے سے بڑھا کر 6810 روپے کر دیا گیا ہے۔ دہلی اب ملک کی واحد ریاست ہے جہاں آنگن واڑی کارکنوں کو سب سے زیادہ اعزازیہ دیا جاتا ہے۔ دہلی کے خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر راجیندر پال گوتم نے آج ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے دہلی کی کیجریوال حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی کی آنگن واڑی کارکنوں اور مددگاروں کے اعزازیہ میں اضافہ کیا جائے گا۔ ابھی تک دہلی میں آنگن واڑی ورکر کا اعزازیہ 9678 روپے اور ورکر کا 4839 روپے تھا۔

    اب اسے بڑھا کر 12720 روپے اور 6810 روپے کیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد دہلی کی آنگن واڑی کارکنوں اور ہیلپروں کو پورے ملک میں سب سے زیادہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ وزیر راجیندر پال گوتم نے مزید کہا کہ اب آنگن واڑی ورکر کو 11220 روپے کا اعزازیہ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 1500 روپے کا کنوینس اور کمیونیکیشن الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ اس طرح آنگن واڑی ورکر کو 12720 روپے کا اعزازیہ دیا جائے گا۔  اسی طرح آنگن واڑی ہیلپر کو 1200 کنوینس اور کمیونیکیشن الاؤنس کے ساتھ 5610 روپے کا اعزازیہ دیا جائے گا۔ اس طرح آنگن واڑی ہیلپر کو 6810 روپے کا اعزازیہ دیا جائے گا۔ کنوینس اور کمیونیکیشن الاؤنس کی مدد سے تمام کارکنان اور مددگار اپنے آنے جانے اور موبائل وغیرہ پر خرچ کر سکیں گے۔

    وزیر راجیندر پال گوتم نے یہ بھی بتایا کہ دو دن پہلے میں نے کچھ آنگن واڑی یونین کے ساتھ میٹنگ کی تھی، جس میں انہوں نے اپنا مطالبہ نامہ پیش کیا تھا۔ دہلی کی کیجریوال حکومت نے تمام مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے کہ آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کے اعزازیہ میں اضافہ کیا جائے۔ ہم نے انہیں یقین دلایا تھا کہ ہم ایک ہفتے کے اندر مثبت نقطہ نظر کے ساتھ جلد ہی اس حوالے سے فیصلہ لیں گے۔  مجھے خوشی ہے کہ ہم نے ایک ہفتہ قبل ورکر اور ہیلپر کے اعزازیہ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہلی کی کیجریوال حکومت ایک حساس حکومت ہے اور ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ان مشکل حالات میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر راجیندر پال گوتم نے یہ بھی بتایا کہ یہ فیصلہ یکم مارچ سے نافذ ہوگا۔ کابینہ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے آنگن واڑی کارکنوں اور مددگاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ابھی اپنی ڈیوٹی پر رپورٹ کریں، تاکہ بچوں اور حاملہ خواتین کو ان کی تجویز کردہ غذائی خوراک مل سکے اور ملک غذائی قلت کی اس جنگ کو جیت سکے۔ قابل ذکر ہے کہ 2017 میں دہلی حکومت نے آنگن واڑی کارکنوں کی تنخواہ 5000 روپے سے بڑھا کر 9678 روپے اور آنگن واڑی مددگاروں کی تنخواہ 2500 روپے سے بڑھا کر 4839 روپے کیا تھا ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: