உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آدھار سے پین لنک کرنے کی تاریخ میں 6 ماہ کی توسیع، یہ ہے نئی ڈیڈلائن

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    میڈیا میں ایسی خبریں آ رہی تھیں کہ جو پین کارڈ 31 مارچ 2019 تک آدھار سے نہیں لنک ہوں گے وہ ناقابل عمل ہو جائیں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      آدھار نمبر کو پین کارڈ سے لنک کرنے کی آخری تاریخ چھ ماہ بڑھا کر 30 ستمبر 2019 کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے یہ مدت 31 مارچ تک ہی تھی۔ سینٹر ل ڈائریکٹ ٹیکس بورڈ ( سی بی ڈی ٹی) نے اتوار کی رات یہاں ایک ریلیز جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ واضح رہے کہ میڈیا میں ایسی خبریں آ رہی تھیں کہ جو پین کارڈ 31 مارچ 2019 تک آدھار سے نہیں لنک ہوں گے وہ ناقابل عمل ہو جائیں گے۔
      ریلیز کے مطابق مرکزی حکومت نے اس پر غور کرتے ہوئے پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کی آخری تاریخ چھ ماہ بڑھا کر 30 ستمبر 2019 کر دی ہے۔ یہ حکم یکم اپریل 2019 سے نافذ ہوگا۔
      انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کے لئے آدھار نمبر کو پین کارڈ سے جوڑنا ضروری ہے۔ ایسا کئے بغیر انکم ٹیکس ریٹرن نہیں بھرا جا سکتا ہے۔
      First published: