ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: پونچھ میں ایل او سی پر مسلسل تیسرے دن بھی گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ جاری، ایک رہائشی مکان کو نقصان

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کو مسلسل تیسرے دن بھی ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ جاری رہا۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر: پونچھ میں ایل او سی پر مسلسل تیسرے دن بھی گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ جاری، ایک رہائشی مکان کو نقصان
ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ جاری

جموں و کشمیر (jammu and kashmir) کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (LOC) پر جمعرات کو مسلسل تیسرے دن بھی ہندوستان (Hindustan) اور پاکستان (Pakistan) کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ جاری رہا۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے شاہپور، کرنی اور قصبہ سیکٹروں میں جمعرات کی صبح قریب نو بجے پاکستانی فوج نے مسلسل تیسرے دن بھی جنگ بندی معاہدے (Ceasefire by Pakistan) کی خلاف ورزی کر کے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں موجود ہندوستانی فوجی جوانوں نے حملوں کا بھر پور اور موثر جواب دیا۔ موصوف نے بتایا کہ پاکستان نے منگل اور بدھ کو بھی لائن آف کنٹرول پر ان سیکٹروں میں گولہ باری کی تھی۔


بعض رپورٹس کے مطابق طرفین کے درمیان گولہ باری کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں بھی جمعرات کی صبح پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے ہندوستانی چوکیوں پر گولہ باری کی۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر  (jammu and kashmir) کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔


جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گذشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے (ceasefire violation) کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں و کشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو 71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

Published by: sana Naeem
First published: Nov 12, 2020 03:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading