உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیٹی کو Boyfriend کے ساتھ سوتا دیکھ باپ نے اٹھایا ایسا خوفناک قدم، پھیل گئی سنسنی

    Uttar Pradesh:  گذشتہ شب لڑکی نے گرمی کا بہانا بنا کرچھت پر سونے کی بات کہی ۔ آدھی رات کو لڑکی کے باپ سنیل مشرا کو کچھ شک ہوا ۔ وہ اپنی لائسنسی پستول لیکر سیدھا چھت پر پہنچ گیا ۔

    Uttar Pradesh: گذشتہ شب لڑکی نے گرمی کا بہانا بنا کرچھت پر سونے کی بات کہی ۔ آدھی رات کو لڑکی کے باپ سنیل مشرا کو کچھ شک ہوا ۔ وہ اپنی لائسنسی پستول لیکر سیدھا چھت پر پہنچ گیا ۔

    Uttar Pradesh: گذشتہ شب لڑکی نے گرمی کا بہانا بنا کرچھت پر سونے کی بات کہی ۔ آدھی رات کو لڑکی کے باپ سنیل مشرا کو کچھ شک ہوا ۔ وہ اپنی لائسنسی پستول لیکر سیدھا چھت پر پہنچ گیا ۔

    • Share this:
    Uttar Pradesh: الہ آباد کے نینی علاقے میں پیش آنے والے ایک واقعے نے لوگوں کے دل دہلا دئے ہیں ۔ آدھی رات میں چھت پر اپنی بیٹی کو بوائے فرینڈ کے ساتھ سوتا (Girlfriend Sleeping With Boyfriend) دیکھ کرباپ نے لائسنسی پستول سے دونوں کو گولی مار دی۔ گولی لگنے سے لڑکے کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ لڑکی کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے لڑکی کے باپ کو پستول کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے ۔ شہر کے جمنا پار نینی اے ڈی اے کالونی کے پاس رہنے والے سنیل مشرا کی بیٹی قریب کے ہی مہارشی انٹر کالج میں گیارہویں کلاس میں پڑھتی ہے ۔ اسی کلاس میں پڑھنے والے ارنب سنگھ نام کے لڑکے سے اس کی دوستی تھی ۔ یہ دوستی جلد ہی پیار میں بدل گئی ۔

    پولیس کے مطابق لڑکا ارنب سنگھ لڑکی کے گھر چوری چھپے آنے جانے لگا تھا۔ لیکن اس کی خبر لڑکی کے گھر والوں کو نہیں ہو پائی۔ گذشتہ شب لڑکی نے گرمی کا بہانا بنا کرچھت پر سونے کی بات کہی ۔ آدھی رات کو لڑکی کے باپ سنیل مشرا کو کچھ شک ہوا ۔ وہ اپنی لائسنسی پستول لیکر سیدھا چھت پر پہنچ گیا ۔

    یہ بھی پڑھئے: اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کا گروہ girlfriend کے مہنگے شوق پورے کرنے کیلئے کرتے تھے جرائم



    گرل فرینڈ نے بوائے فرینڈ کو دیا عجیب و غریب تحفہ، جیسے ہی ...

    بیٹی کو بوائے فرینڈ کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ طیش میں آکر سنیل مشرا نے دونوں پر گولی چلا دی ۔ فائرنگ سے ارنب سنگھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کی بیٹی شدید طور پر زخمی ہو گئی ۔

    Pakistan: ہر ہفتے دلہن بن کر تیار ہوتی ہے یہ خاتون، 16سال سے چل رہا ہے عجیب و غریب سلسلہ!

    پڑوس کے لوگوں نے اس کی اطلاع نینی پولیس تھانے کو دی ۔پولیس اور فورنسک جانچ ٹیم نے ابتدائی تفتیش کے بعد سنیل مشرا کو اپنی حراست میں لے لیا ۔ جائے واردات سے پولیس نے چار خالی کارتوس اور ایک پستول بر آمد کی ہے ۔ ایس ایس پی اجئے کمار کے مطابق سنیل مشرا نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے ۔ ارنب سنگھ کے والد کی طرف سے سنیل مشرا اور اس کے دو بیٹوں کے خلاف ایف آئی درج کرائی گئی ہے ۔ پولیس نے ایف آّئی آر کی بنیاد پر سنیل مشرا کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

     
    Published by:Sana Naeem
    First published: