உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اگلا وزیر اعلی کون ؟ چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں نومنتخب ممبران اسمبلی کی میٹنگ آج

    اگلا وزیر اعلی کون ؟ چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں نومنتخب ممبران کی میٹنگ آج

    اگلا وزیر اعلی کون ؟ چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں نومنتخب ممبران کی میٹنگ آج

    چھتیس گڑھ ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کانگریس نے نو منتخب ممبران اسمبلی کی میٹنگ بلائی ہے ۔ کانگریس نے تینوں ریاستوں میں اپنے سینٹرل آبزرورس کو بھی بھیج دیا ہے ، جو لیجسلیچر اسمبلی کے لیڈر کے انتخاب کی نگرانی کریں گے ۔

    • Share this:
      چھتیس گڑھ ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کانگریس نے نو منتخب ممبران اسمبلی کی میٹنگ بلائی ہے ۔ کانگریس نے تینوں ریاستوں میں اپنے سینٹرل آبزرورس کو بھی بھیج دیا ہے ، جو لیجسلیچر اسمبلی کے لیڈر کے انتخاب کی نگرانی کریں گے ۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے کو چھتیس گڑھ کے آبزرور کے طور پر بھیجا گیا ہے ۔

      کانگریس لیڈر کے سی وینو گوپال کو راجستھان جبکہ اے کے انٹنی کو مدھیہ پردیش کیلئے آبزرور بنایا گیا ہے ۔ تینوں ریاستوں میں میٹنگ کے بعد قانون ساز اسمبلی کے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا ۔ سینٹرل آبزرورس نو منتخب ممبران اسمبلی سے بات چیت کریں گی ، ان کی رائے جانیں گے اور لیڈر کے انتخاب کی نگرانی کریں گے ۔

      خیال رہے کہ گزشتہ روز آئے نتائج میں مدھیہ پردیش میں کانگریس کو 114 سیٹیں جبکہ بی جے پی کو 109 سیٹیں ملی ہیں ۔ وہیں راجستھان میں کانگریس کو 100 اور بی جے پی کو 73 سیٹیں ملی ہیں جبکہ چھتیس گڑھ میں کانگریس کو 68 ، بی جے پی کو 15 اور دیگر کو 7 سیٹیں ملی ہیں ۔
      First published: