உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amarnath Yatra کی سکیورٹی کے معاملے پر امت شاہ کی صدارت میں ہوئی اعلی سطحی میٹنگ

    Youtube Video

    امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کو لیکر وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں اعلی سطحی میٹنگ ہوئی۔ بتادیں کہ دو سال تک کورونا وبا کے سبب امرناتھ یاترا کو ملتوی کر دیا گیا تھا اب دو سال کے وقفے کے بعد امرناتھ یاترا شروع ہونے والی ہے۔ امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع ہو رہی ہے۔ ی

    • Share this:
      Amarnath Yatra 2022: امرناتھ یاترا کا تیس جون سے آغاز ہوگا۔ امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کو لیکر وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں اعلی سطحی میٹنگ ہوئی۔ بتادیں کہ دو سال تک کورونا وبا کے سبب امرناتھ یاترا کو ملتوی کر دیا گیا تھا اب دو سال کے وقفے کے بعد امرناتھ یاترا شروع ہونے والی ہے۔ امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع ہو رہی ہے۔ یہ سفر کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 2021 اور 2020 میں نہیں ہو سکا۔ اس کے ساتھ ہی، سال 2019 میں، آئین کے آرٹیکل 370 کی بیشتر دفعات کو ختم کرنے سے پہلے، یہ یاترا مقررہ وقت سے جلد ختم ہو گئی تھی۔

      واضح ہو کہ مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلّا نے بھی گزشتہ جمعے کو امرناتھ یاترا کے لئے سیکورٹی سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا تھا، جو دو سال بعد شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کم از کم 12000 نیم فوجی دستے اور جموں و کشمیر پولیس کے سیکڑوں اہلکار ڈرون کیمروں کی مدد سے امرناتھ یاترا کی حفاظت کریں گے۔

      Pakistanکی سازش ناکام، سرحدپار سے آرہے ڈرون پر BSF نے برسائی گولیاں، واپس جانے کو ہوامجبور

      سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کے ڈائریکٹر جنرل اور بارڈر سکیورٹی فورس (BSF) کے ڈائریکٹر جنرل پنکج سنگھ اور دیگر افسران نے ذاتی طور پر میٹنگ میں شرکت کی، جبکہ جموں و کشمیر کے حکام نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی تھی۔ جموں و کشمیر میں لوگوں کو نشانہ بنا کر قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر حکومت کے لیے امرناتھ یاترا کی سیکورٹی بہت ضروری ہے۔



      افسران نے بتایا کہ ہوم سکریٹری نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے نیم فوجی دستوں اور اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ امرناتھ یاترا کے لئے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام اور بالتل یاترا کے راستوں پر جموں و کشمیر پولیس کے علاوہ نیم فوجی دستوں کے 10,000 اہلکاروں کو تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ اس یاترا میں تین لاکھ عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔ امرناتھ یاترا 11 اگست کو ختم ہوگی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: