ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Rain in Delhi-NCR:دہلی اور نوئیڈا میں بجلی اورگرج چمک کے ساتھ تیز بارش

Rain in Delhi-NCR:اتوار صبح کا آغا ز دہلی-این سی آر (Delhi-NCR) گرج چمک کے ساتھ بارش سے ہوا ۔دہلی-این سی آر میں بارش نے موسم کو مزید سردکردیا ہے۔ صبح کا آغاز نوئیڈا میں تیز بارش کے ساتھ ہوا۔ یہ لگاتار دوسرا دن ہے جب دہلی۔این سی آر میں بارش ہورہی ہے۔

  • Share this:
Rain in Delhi-NCR:دہلی اور نوئیڈا میں بجلی اورگرج چمک کے ساتھ تیز بارش
دہلی اور نوئیڈا میں بجلی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش۔(تصویر: اے این آئی)۔

Rain in Delhi-NCR:اتوار صبح کا آغا ز دہلی-این سی آر (Delhi-NCR) گرج چمک کے ساتھ بارش سے ہوا ۔دہلی-این سی آر میں بارش نے موسم کو مزید سردکردیا ہے۔ صبح کا آغاز نوئیڈا میں تیز بارش کے ساتھ ہوا۔ یہ لگاتار دوسرا دن ہے جب دہلی۔این سی آر میں بارش ہورہی ہے۔ بارش کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیاہے۔ ہلکی ہلکی بارش اور بارش کے ساتھ بادلوں کے گرجنے نے موسم کو مزید سردکردیا ہے۔


اس سے قبل ہفتے کے روز دہلی سے متصل نوئیڈا اور غازی آباد میں بارش نہیں ہوئی تھی۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی اضطراب کا اثر دہلی سمیت شمال مغربی ہندوستان کے بہت سے علاقوں میں دیکھا جارہا ہے۔ اس کی وجہ سے دہلی ، ہریانہ ، اترپردیش سمیت دیگر مقامات پر موسم میں تبدیلی محسوس کی جارہی ہے۔ ہفتے کے روز دہلی اور این سی آر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔



اسی دوران ، ملک کے دارالحکومت دہلی میں نئے سال کی پہلی صبح ، ایک گھنا دھند دیکھا گیا۔ جس کے سبب دور تک کچھ بھی نظر نہیں آرہاتھا۔ صبح ہوتے ہی ڈرائیوروں کو ہیڈلائٹ کا استعمال کرنا پڑا۔ جبکہ کے سردی میں اضافہ ہوگیاتھا۔ ایسی صورتحال میں بچوں اور ضعیف عمر کے افراد کی صحت کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیا جا رہاہے۔۔ گھنے دھند کی وجہ سے ٹرینیں رینگنے پر مجبور ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات نے پہلے درجہ حرارت گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔ دہلی میں ان دنوں سردی پڑ رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں ، رات میں مسافروں کے تعمیر کیے گئے نائٹ شلیٹرس ہی لوگوں کا واحد سہارا بنے ہوئے ہیں۔


اسی دوران ، جمعہ کے روز یہ خبر سامنے آئی کہ سردی نے گذشتہ کئی سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ نئے سال کے پہلے دن ، صفدرجنگ آبزرویٹری میں کم سے کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق جنوری 1935 میں درجہ حرارت سب سے کم -0.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے عہدیدار کلدیپ سریواستو نے بتایا کہ جمعہ کی صبح 6 بجے ،Visibilityصفر ریکار ڈ کیاگیاتھا۔پامم اور صفدرجنگ علاقوں میں صبح دس بجے سے Visibility میں اضافہ ہوا لیکن یہ 200 میٹر سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jan 03, 2021 10:35 AM IST