ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یہ ہندوستانی 181 سال کا ہے، روئے زمین کا معمر ترین انسان؟

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے لوک سبھا حلقہ بنارس کے رہنے والے مراسی نام کے اس شخص کا دعوی ہے کہ اس کی عمر 100 -110 سال نہیں بلکہ 181 سال ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: May 04, 2016 12:37 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یہ ہندوستانی 181 سال کا ہے، روئے زمین کا معمر ترین انسان؟
نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے لوک سبھا حلقہ بنارس کے رہنے والے مراسی نام کے اس شخص کا دعوی ہے کہ اس کی عمر 100 -110 سال نہیں بلکہ 181 سال ہے۔

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے لوک سبھا حلقہ بنارس کے رہنے والے مراسی نام کے اس شخص کا دعوی ہے کہ اس کی عمر 100 -110 سال نہیں بلکہ 181 سال ہے۔ اس شخص کا نام مہاشٹا مراسی ہے۔ مراسی کا کہنا ہے کہ ان کی پیدائش جنوری 1835 میں بنگلور کے ایک علاقے میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہ 1903 کے ارد گرد یوپی کے وارانسی شہر میں رہنے کے لئے آ گئے اور تبھی سے وہ وارانسی میں رہ رہے ہیں۔ مراسی بتاتے ہیں کہ وہ کاشی میں چپل بنانے کا کام کرتے تھے اور انہوں نے یہ کام اپنی عمر کے 122 ویں سال تک کیا۔


مراسی کا دعوی ہے کہ ان کی پیدائش سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ کی بھی تحقیقات ہو چکی ہے۔ ان کا کئی بار میڈیکل چیک اپ بھی کیا جا چکا ہے۔ ان کی حقیقی عمر کو لے کر ڈاکٹر بھی حیران ہیں۔ ان کی جانچ کرنے والے آخری ڈاکٹر بھی 1971 میں مر چکے ہیں۔


مہاشٹا مراسی کے مطابق انہیں زندہ رہتے ہوئے ایک طویل عرصہ گزر چکا ہے اور تو اور انہوں نے اپنے پرپوتوں کی بھی موت دیکھ لی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میرے ناتی پوتوں کی بھی موت کئی سال پہلے ہو چکی ہے۔ تاہم سرکاری طور پر ایسی کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے کہ مراسی واقعی 181 سال کے ہیں، لیکن وہ یہ ضرور کہتے ہیں کہ لگتا ہے موت میرے گھر کا راستہ بھول گئی ہے۔


مراسی اپنے پیدائش سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ بھی کئی افسران کو دکھا چکے ہیں۔ تاہم ان کی اصلی عمر کو لے کر شک برقرار ہے۔ مراسی کو لے کر لوگ بھی طرح طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ انہیں آسمانی طاقت حاصل ہے۔
First published: May 04, 2016 12:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading