ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوپی پولیس کا شرمناک چہرہ، لاش کوجوتے سے پلٹ رہا تھا سپاہی، ویڈیو وائرل

ایک ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے، جس میں ایک پولیس اہلکارلاش کوجوتےسےپلٹتا نظر آرہا ہے۔ اتنا ہی نہیں لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیجے جانے کے لئے منگائے گئے کفن کو بھی پولیس اہلکار جوتےسے دبائے ہوئے کھڑا ہے۔

  • Share this:
یوپی پولیس کا شرمناک چہرہ، لاش کوجوتے سے پلٹ رہا تھا سپاہی، ویڈیو وائرل
یوپی پولیس کی غیر انسانی حرکت

اترپردیش کے شکوہ آباد میں پولیس کا غیرانسانی چہرہ ایک بار پھرسامنے آیا ہے۔ یہاں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے، جس میں ایک پولیس اہلکارلاش کو جوتے سے پلٹتا نظرآرہا ہے۔ اتنا ہی نہیں لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیجے جانے کےلئے منگائے گئے کفن کو بھی پولیس اہلکارجوتے سے دبائے ہوئے کھڑا ہے۔ لوگوں نے اس ویڈیو کے بعد پولیس محکمہ کوٹرول کرنا شروع کردیا ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سے ایک پولیس اہلکار ریلوے لائن پرملے عمردرازشخص کی لاش کو اپنے جوتے سے پلٹتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپاہی لاش کوسیل کرکے پوسٹ مارٹم کو بھیجے جانےکےلئے لائے گئے کفن کو بھی جوتا سے دبائےہوئے کھڑا نظرآرہا ہے۔


جب یہ حادثہ رونما ہورہا تھا، تبھی وہاں کھڑے ایک شخص نے ویڈیو بنالیا اورسوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ ویڈیو نگلا نیا کے سامنے ریلوے ٹریک پرملی لاش کوبنایا گیا ہے۔ اس معاملے میں انچارج انسپکٹرکا کہنا ہے کہ معاملہ ان کے علم میں نہیں ہے۔ اگرپولیس اہلکارلاش کو پیر سے پلٹتے دکھائی دے رہا ہے تواس کی جانچ کی جائے گی، لاش کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہئے۔

First published: May 08, 2019 11:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading