ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تاریخی عمارتوں کے تحفظ کو نہ کیا جائے نظر انداز، رایل فیملی آف اودھ کا مطالبہ۔۔

واضح رہے کہ لاک ڈاون کے سبب سیاحوں کے نہ آنے سے جہاں حسین آباد ٹرسٹ اور محکمہ ءِ سیاحت کی آمدنی کے ذرائع متاثر ہوئے ہیں وہیں حسین آباد ٹرسٹ اور محمکہ آثار قدیمہ کی توجہ بھی مذکورہ عمارتوں کی نگرانی سے ہٹ گئی ہے۔

  • Share this:
تاریخی عمارتوں کے تحفظ کو نہ کیا جائے نظر انداز، رایل فیملی آف اودھ کا مطالبہ۔۔
واضح رہے کہ لاک ڈاون کے سبب سیاحوں کے نہ آنے سے جہاں حسین آباد ٹرسٹ اور محکمہ ءِ سیاحت کی آمدنی کے ذرائع متاثر ہوئے ہیں وہیں حسین آباد ٹرسٹ اور محمکہ آثار قدیمہ کی توجہ بھی مذکورہ عمارتوں کی نگرانی سے ہٹ گئی ہے۔

لکھنئو رایل فیملی آف اودھ نے مطالبہ کیا ہے کہ پرانے لکھنئو واقع آصفی مسجد ، بڑا امام باڑہ ، رومی گیٹ چھوٹا امام باڑہ ست کھنڈہ اور مقبرے سمیت ان تمام تاریخی عمارات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ جو لاک ڈاون کی وجہ سے عدم توجہی کی نذر ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ لاک ڈاون کے سبب سیاحوں کے نہ آنے سے جہاں  حسین آباد ٹرسٹ   اور محکمہ ءِ سیاحت کی آمدنی کے ذرائع متاثر ہوئے ہیں وہیں حسین آباد ٹرسٹ اور محمکہ آثار قدیمہ کی توجہ بھی مذکورہ عمارتوں کی نگرانی سے ہٹ گئی ہے۔

ان عمارات کے تحفظ کے پیش نظر جو مرمتی کام کئے جارہے تھے وہ بری طرح متاثر ہورہےہیں۔ رایل فیملی آف اودھ کے نائب صدر نواب جعفر میر عبد اللہ کہتے ہیں کہ آصفی امام باڑے اور دیگر عمارات سے حکومت کو سیاحتی نقطہ نظر سے جتنا فائدہ ہوتا ہے اگر اس کی دس فیصد رقم بھی دیانتداری سے ان عمارتوں کے تحفظی اقدامات پر صرف کردی جائے تو اس تاریخی ثرمایے کو بچایا جاسکتا ہے۔


رومی گیٹ کے صدر محراب میں پڑی دراڑ بڑھتی جارہی ہے لیکن ابھی بھی وہاں بڑی گاڑیوں کی نقل و حرکت کو نہیں روکا گیاہے ساتھ ہی مذکورہ عمارتوں کی مرمت کے وہ کام بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جنہیں موسمِ برسات سے پہلے مکمل ہوجانا چاہئے تھا۔ اس ضمن میں رایل فیملی کے ذمہداران نے حسین آباد ٹرسٹ کے افسران سے ملاقات کرکے ان سے مرمتی کام کو بدستور جاری رکھنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔


حالانکہ ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے مثبت و بہتر اقدامات کرنے کی یقین دہانی بھی کرائ گئی تھی لیکن لگتا ہے کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ ہمارے تہذیبی اور تاریخی سرمائے پر بھی کورونا کے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
First published: Jun 12, 2020 11:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading