உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بانڈی پورہ کے جنگلات میں سبز سونے کی لوٹ، محکمہ جنگلات کی کارکردگی پر لوگوں نے اُٹھائے سوال

    بانڈی پورہ میں کئی مقامات پر جنگلات کا صفایا

    بانڈی پورہ میں کئی مقامات پر جنگلات کا صفایا

    بانڈی پورہ میں کئی مقامات پر جنگلات کا صفایا کیا جارہا ہے جبکہ محکمہ جنگلات اس سارے نقصان کو لاک ڈاون سے جوڑ کر اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ بانڈی پورہ کے ملنگام علاقے میں درجنوں سر سبز پیڑ کاٹے گئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    بانڈی پورہ میں کئی مقامات پر جنگلات کا صفایا کیا جارہا ہے جبکہ محکمہ جنگلات اس سارے نقصان کو لاک ڈاون سے جوڑ کر اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ بانڈی پورہ کے ملنگام علاقے میں درجنوں سر سبز پیڑ کاٹے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر کہی چتر نار علاقے میں بھی دن دھاڈے جنگلات کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کی لاپروائی سے ہی جنگلات کو نقصان پہچایا جارہا ہے اور یوٹی میں نامساعد حالات کے دوران جنگلات کو کچھ زیادہ ہی نقصان پہنچایا جاتا ہے۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال بھی بانڈی پورہ کے آٹھوتو سمیت دیگر کئی علاقوں میں جنگل اسمگلروں نے جنگلات کو کافی نقصان پہنچایا کیونکہ پچھلے سال دفعہ 370 کو ہٹانے کے بعد یو ٹی میں طویل وقت تک حالات ٹھیک نہیں رہے اور مواصلاتی نظام کی عدم موجودگی میں سماج دشمن عناصر نے حالات کا ناجائز فائیدہ اُٹھا کر جنگلات کو نقصان پہنچایا ۔ یہاں اس وقت اس بات کا زکر کرنا ضروری ہے کہ جب سے مارکیٹ میں تعمیراتی لکڑی مہیا ہوگئی ہے تب سے اسمگلرویمیں کافی حد تک کمی آگئی ہے،

    حالانکہ کچھ لوگ ابھی بھی نامساعد حالات کی آڈ میں جنگلات کو نقصان پہنچانے کے مرتکب ہو رہے ہیں ادھر رینج افسر بانڈی پورہ محمد مقبول لون کا کہنا تھا کہ ملنگام علاقے میں جنگلات کو نقصان پہنچانے کے 8 معاملات پیش آئے ہیں اور 6 معاملات میں عدالت میں چالان بھی پیش کیا گیا ہے رینج افسر کے مطابق ملنگام علاقے سے 108 معکب فٹ لکڈی اب تک ضبط کی گئی ہے اگرچہ مزکوہ رینج افسر اس نقصان کو لاک ڈاون سے جوڈ رہا ہے تاہم ان اعداد و شمار سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ علاقے میں جنگل اسمگلری جاری ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: