اگر اردو زبان و ادب کے موجودہ منظر نامے کا سنجیدہ جائزہ لیا جائے تو یہ اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ مشاعروں نے ماضی میں بھی زبان و ادب کے فروغ کے باب میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور آج بھی علم و ادب اور تہذیب و ثقافت کو فروغ دینے کے باب میں مشاعرے کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ پنجاب اردو اکیڈمی ( محکمہءِ لسانیات و اعلیٰ تعلیم ) نے حال ہی میں علم و ادب کی سر زمین مالیر کوٹلہ میں ایک بار پھر کل ہند مشاعرہ منعقد کرکے یہ پیغام عام کردیا کہ موجودہ عہد میں بھی مشاعرے کے ذریعے معیاری شعری ادب کی تشکیل ترسیل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
اٹھارہ مارچ کو منعقد ہوئے اس مشاعرے میں پنجاب اردو اکیڈمی کے سکرٹری جناب رنجودھ سنگھ سِدّھو کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے جناب محمد صادق نے جس انداز سے شعراء کرام کی فہرست ترتیب دی اور جس طرح اس ادبی جشن کو منعقد کروایا اسے برسوں یاد رکھا جائے گا۔ یوں تو پنجاب اردو اکیڈمی زبان و ادب اور تہذیب و ثقافت پر مبنی مختلف پروگراموں کا انعقاد وقتاً فوقتاً کراتی ہی رہتی ہے لیکن جناب محمد صادق نے اپنے سینئرز کے مشوروں اور اپنے رفقاء کار اور اکیڈمی کے دیگر ذمہ داران کے تعاون سے اس تہذیبی جشن کا یاد گار مشاعرے میں تبدیل کرکے ایک نئی تاریخ مرتب کی ہے ،علامہ اقبال ایڈیٹوریم میں منعقد ہوئے۔
اس مشاعرے میں مالیر کوٹلہ کی ممتاز ادبی و سیاسی شخصیت ایم ایل اے جناب جمیل الرحمٰن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے زبان و ادب کی ہمیشہ پرورش و نشو و نما کی ہے اور آج بھی اکیڈمی کے عہدیداران اور ذمہداران اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے نمایاں اور ممتاز کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے جناب رنجودھ سنگھ سِدّھو اور جناب محمد صادق کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ زبان و ادب پر مبنی تعمیری تحریکات ، اسکیموں اور پروگراموں کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ہر چند کہ اکیڈمی کی گرانٹ دو کروڑ ہوگئی ہے تاہم اردو زبان و ادب کے فروغ اور فنون لطیفہ کی بقاء اور استحکام کے لئےمزید رقم کی بھی ضرورت پڑی تو اس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
مدارس اسلامیہ کو ملک گیر سطح پر عصری علوم سے جوڑنے کے لئے مہم6G کی طرف ہندوستان بڑھا رہا ہے قدم! وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا انوویشن سینٹر کا افتتاحمرکزی پولیس فورس ملازمین۔IPSافسران کوبطورحج افسر،حج اسسٹنٹ سعودی جانےکیلئےکیاجائےگامنتخبمہمان اعزازی جناب سردار گورولین ، پنجاب وقف بورڈ کے سی ای او جناب عبدالطیف اور کئی اہم سیاسی سماجی و ادبی میدانوں کی شخصیات نے بھی اپنی موجودگی سے اس کل ہند مشاعرے کے وقار میں اضافہ کیا۔دہلی اردو اکیڈمی کی سابق چیرمین معروف شاعر جناب ماجد دیوبندی کی صدارت میں منعقدہ مشاعرے میں ، اقبال اشہر، شکیل اعظمی، سردار پنچھی، خوشبیر سنگھ شاد اور سجاد جھنجٹ سمیت ملک کے ممتاز شاعروں نے شرکت کی ابتدائی مرحلے کی نظامت جناب داکٹر محمددلشاد نے کی جبکہ مشاعرے کی نظامت کے فرائض جناب التمش عباس نے انجام دئے ۔
جب ہمارے نمائندے نے اس تعلق سے اکیڈمی کے انچارج جناب محمد صادق سے بات کی تو انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب ، پنجاب اردو اکیڈمی کےسکرٹری اور جناب جمیل الرحمٰن جیسے ارباب سیاست کی ایما و مشوروں پر عمل کرکے ہم اس سلسلے اور اردو زبان و ادب کے فروغ پر مبنی دیگر پروگراموں کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے اور ہمیں امید ہی نہیں بلکہ یقین کامل ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ پنجاب اردو اکیڈمی کو عوام کا غیر معمولی تعاون مستقبل میں بھی اسی طرح ملتا رہے گا ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔