உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    للت پور ضلع میں نابالغ لڑکی کی عصمت دری، کس کی ذمے داری ہوگی جب حفاظت کرنے والے ہی بن جائیں درندے؟

    Youtube Video

    اتر پردیش کے للت پور ضلع میں نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے ملزم ایس ایچ او کو پریاگ راج سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      اتر پردیش کے للت پور ضلع میں نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے ملزم ایس ایچ او کو پریاگ راج سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ایس ایچ او سمیت چھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کل دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔ خیال رہے کہ متاثرہ کی ماں کی شکایت کے مطابق چندن، راج بھان، ہری شنکر اور مہندر چورسیا نامی ملزمین نے بائیس اپریل کو اس کی بیٹی کا اغوا کیا تھا اور اجتماعی عصمت ریزی کی تھی۔ الزام ہے کہ معاملے کی شکایت کرنے پہنچی بچی کی تھانہ انچارج نے عصمت دری کی ۔اس واردات پر اپوزیشن جماعتیں یوگی حکومت پرشدید تنقید کررہی ہیں۔

      وہیں دہلی کے بھجن پوراکے ایک سرکاری اسکول میں اسکولی طالبات کے ساتھ مبینہ جنسی ہراسانی کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔جس پر دہلی خواتین کمیشن نے پولیس اور ایم سی ڈی کو نوٹس جاری کرکے اس معاملے میں سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا کہ اس معاملے میں اسکول پرنسپل اور کلاس ٹیچر کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت کاروائی ہونی چاہیے کیونکہ انھوں نے پولیس میں مقدمہ درج نہیں کرایا اوراسے رفع دفع کرنے کی کوشش کی۔سواتی مالیوال نے دعویٰ کیا کہ سرکاری اسکول کے کلاس میں ایک اجنبی مبینہ طور پر گھس گیا اور دو لڑکیوں کے ساتھ اس نے زیادتی کی۔ ان کے کپڑے اتاردیئے۔

       

      لڑکی نے لائیو میچ میں بوائے فرینڈ کو کیا پرپوز، RCB فین لڑکے نے انگوٹھی پہننے کے بعد....

      میونسپل کارپوریشن کے اسکولوں میں پانچویں جماعت تک کے طلبہ پڑھتے ہیں۔ دہلی خواتین کمیشن نے 30 اپریل کو جاری ایک نوٹس میں کہا کہ اسکول اسمبلی کے بعد طلبہ کلاس میں اپنے ٹیچر کا انتظار کر رہے تھے ، تبھی ایک اجنبی کلاس روم میں داخل ہو گیا ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’اس نے مبینہ طور پر ایک بچی کے کپڑے اتارے اور اس سے فحش باتیں کہیں۔ اس کے بعد وہ دوسری لڑکی کے پاس گیا اور اس کے اور اپنے کپڑے اتارے۔ اس کے بعد ملزم نے کلاس روم کا دروازہ بند کر دیا اور طلبہ کے سامنے پیشاب کیا ۔ کمیشن نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور اس پر فوری کارروائی کی جانی چاہئے ۔

      کیا آپ بھی food delivery app سے منگاتے ہیں کھانا تو ہو جائیں محتاط، WHO نے کیا بڑا انکشاف

      وہیں دہلی پولیس نے کہا کہ اس نے بھجن پورہ میں مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن ( ای ڈی ایم سی) اسکول میں لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے۔ تاہم پولیس نے واقعہ سے متعلق تفصیلی معلومات نہیں دیں۔ دہلی خواتین کمیشن نے اس سلسلے میں پولیس اور ای ڈی ایم سی کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ تاہم کلاس روم میں کسی اجنبی کے داخل ہونے کو لے کر میونسپل کارپوریشن کے افسران کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: