உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوگی حکومت نے ایک اہم سڑک کا نام کیا تبدیل، آر ایس ایس کے سینئر لیڈر کے نام منسوب ہوئی سڑک

     شہر کی تاریخی لارڈ میو روڈ کا نام بدل کر اب چودھری چنی لال مارگ کر دیا گیا ہے ۔ چودھری چنی لال بی جے پی آر ایس ایس کے سینئر لیڈر تھے ۔

    شہر کی تاریخی لارڈ میو روڈ کا نام بدل کر اب چودھری چنی لال مارگ کر دیا گیا ہے ۔ چودھری چنی لال بی جے پی آر ایس ایس کے سینئر لیڈر تھے ۔

    شہر کی تاریخی لارڈ میو روڈ کا نام بدل کر اب چودھری چنی لال مارگ کر دیا گیا ہے ۔ چودھری چنی لال بی جے پی آر ایس ایس کے سینئر لیڈر تھے ۔

    • Share this:
    الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج کرنے کے بعد یوگی حکومت نے شہر کی ایک اہم تاریخی سڑک کا نام بدل کر بی جے پی لیڈر کے نام منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ شہر کی تاریخی لارڈ میو روڈ کا نام بدل کر اب چودھری چنی لال مارگ کر دیا گیا ہے ۔ چودھری چنی لال بی جے پی آر ایس ایس کے سینئر لیڈر تھے ۔ چودھری چنی لال کی اکیسویں برسی کے موقع پرمنعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریا نے یہ اعلان کیا ۔

    کیشو پرساد موریا نے کہا کہ چودھری چنی لال کی سماجی اور سیاسی خدمات کے اعتراف میں یوگی حکومت نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے ۔ تقریب میں شرکت کے دوران کیشو پرساد موریا نے چودھری چنی لال کے ساتھ اپنے دیرینہ رشتوں کا ذکر کیا ۔ا نہوں نے کہا چودھری چنی لال کئی خوبیوں کے حامل تھے ۔ ان کی جیسی شخصیت کی ضرورت سماج کو ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔ الہ آباد کا نام پر یاگ راج کرنے کا یوگی حکومت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں ابھی زیر سماعت ہے ۔

    سماجی تنظیم الہ آباد ہیریٹیج سو سائٹی نے شہروں کے نام بدلنے کے یوگی حکومت کے فیصلے کو ملک کی اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔ واضح رہے کہ لارڈ میو کو ١۸٦۹ میں گورنر جنرل بنا کر ہندوستان بھیجا گیا تھا ۔ ۸ ، فروری ١۸۷۲ کو انڈمان نکوبار کے دورے کے قیام کے دوران پورٹ بلئیر میں ایک افغان قیدی شیر علی آفریدی نے لارڈ میو کو قتل کر دیا تھا۔

    لارڈ میو کے قتل کے بعد الہ آباد میں اس کے نام سے منسوب کئی یادگاریں قائم کی گئیں ۔ جب شہر کی سب سے لمبی سڑک تعمیر کی گئی تو اس کو لارڈ میو کے نام سے منسوب کیا گیا ۔ اس کے علاوہ لارڈ میو اسپورٹ کالج اور میو میموریل ہال کی تاریخی عمارت بھی اسی کے نام سے منسوب ہے ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: