ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بھومی پوجن دیپ اُتسو کے لیے دیئے جلانے کو لیکر کیا اس شہر میں نہیں ہے لوگوں میں جوش؟ 

دیپاولی جیسے خاص تہواروں کے موقع کی طرح کمہاروں نے دیپ اُتسؤ پر بھی اچھے کاروبار کی اُمید کی تھی لیکن شاید یہ کورونا وبا کے سبب بدلے حالات کا اثر ہی ہے جو کاروبار اور خریدار پر نظر آ رہا ہے۔

  • Share this:
بھومی پوجن دیپ اُتسو کے لیے دیئے جلانے کو لیکر کیا اس شہر میں نہیں ہے لوگوں میں جوش؟ 
بھومی پوجن دیپ اُتسو کے لیے دیئے جلانے کو لیکر کیا اس شہر میں نہیں ہے لوگوں میں جوش؟ 

میرٹھ ۔ پانچ اگست کو ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے بھومی پوجن کے موقع پر صرف ایودھیا میں ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں لوگ گھروں مندروں میں دیئے جلا کر دیپ اُ تسو کے ذریعہ اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ دیپ اُتسؤ کے لیے خاص طور پر اُتر پردیش میں بھی دئیے جلانے کا خاص اہتمام کیا جا رہا ہے، اس موقع کے لیے دیوں کے استعمال کے پیش نظر دیئے تیار کرنے والے کمہاروں نے بھی خاص تیاری کر لی تھی لیکن اُمید کے مطابق دیئے فروخت نہ ہونے سے یہ کمہار مایوس ہیں۔


ایودھیا میں رام مندر بھومی پوجن کے موقع پر منائے جانے والے دیپ اُتسؤ کے لیے میرٹھ میں بھی کمہاروں نے خاص تیاری کرتے ہوئے دیئے تیار کیے تھے۔ لاک ڈاؤن کے سبب گزشتہ چار ماہ سے کام بند ہونے کے بعد کمہاروں کے لیے دیپ اُتسؤ ایسا خاص موقع تھا جب کمہاروں کو بڑی تعداد میں دیوں کی خریداری ہونے کی اُمید تھی لیکن میرٹھ میں کمہار گلی کے مہیندر سنگھ کمہار بتاتے ہیں کہ اس موقع پر بھی کاروبار پھیکا ہی رہا۔ مہیندر کے مطابق انکے دیوں کا باراماسی کاروبار شہر کے مندروں سے ہوتا ہے جب تک مندر بند ہے کاروبار بھی متاثر رہیگا ، دکانوں پر دیا فروخت کرنے والے بھی اس موقع پر بھی دیوں کی خریداری نہ ہونے سے مایوس ہیں۔


مٹی کے برتن سجاوٹی سامان اور دیئے فروخت کرنے والے مدن لال پرجاپتی کے مطابق بھومی پوجن کے دن گھروں اور مندروں میں دیئے جلانے کا اہتمام ضرور کیا جا رہا ہے لیکن مذہبی اور سماجی تنظیموں نے ہے دیئے خرید کر تقسیم کیے ہیں تاہم لوگوں میں اس تعلق سے دلچسپی کم نظر آ رہی ہے۔ دیپاولی جیسے خاص تہواروں کے موقع کی طرح کمہاروں نے دیپ اُتسؤ پر بھی اچھے کاروبار کی اُمید کی تھی لیکن شاید یہ کورونا وبا کے سبب بدلے حالات کا اثر ہی ہے جو کاروبار اور خریدار پر نظر آ رہا ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 05, 2020 12:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading