ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاون 2.0 : حکومت نے بڑھایا دائرہ، اب ان شعبوں کو بھی دی چھوٹ، دیکھیں فہرست

وزارت داخلہ کے جاری کردہ نئے رہنما خطوط کے مطابق، کئی سرکاری محکموں کو کچھ شرطوں کے ساتھ کھولا جائے گا۔ اسی کے ساتھ زراعت کے شعبے میں بھی کچھ چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • Share this:
لاک ڈاون 2.0 : حکومت نے بڑھایا دائرہ، اب ان شعبوں کو بھی دی چھوٹ، دیکھیں فہرست
زراعت کے شعبے میں بھی کچھ چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 نئی دہلی۔ کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کو روکنے کے لئے مرکزی حکومت نے لاک ڈاون کو تین مئی تک بڑھا دیا ہے۔ لاک ڈاون کے دوسرے مرحلے میں حکومت نے کئی چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اب وزارت داخلہ کی طرف سے کچھ اور شعبوں کو چھوٹ دینے کے بارے میں اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے جاری کردہ نئے رہنما خطوط کے مطابق، کئی سرکاری محکموں کو کچھ شرطوں کے ساتھ کھولا جائے گا۔ اسی کے ساتھ زراعت کے شعبے میں بھی کچھ چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے جاری کئے گئے رہنما خطوط میں بتایا گیا تھا کہ کھانے پینے اور دوا بنانے والی تمام صنعتیں کھلی رہیں گی۔ اس کے ساتھ ہی دیہی ہندوستان میں کارخانے کھولنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ نئے رہنما خطوط کے مطابق، منریگا کے کاموں کی بھی اجازت دی گئی ہے جس کے تحت کہا گیا ہے کہ سینچائی اور آبی تحفظ کو ترجیح دی گئی ہے۔





زراعت کا شعبہ: حکومت کے نئے رہنما خطوط میں جنگلوں میں درج فہرست قبائل اور وہاں رہنے والے دیگر لوگ عمارتی لکڑی کو جمع کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی وہ ان کی کٹائی بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بانس، ناریل، سپاری، کافی کے بیج، مسالے کی روپائی اور ان کی کٹائی، پیکجنگ اور فروخت کر سکتے ہیں۔


مالیاتی شعبہ: غیر بینکنگ مالی ادارے (NBFC) جن میں ہاوسنگ فائنانس کمپنیاں (HFCs) اور مائیکرو فائنانس انسٹی ٹیوشن (NBFC-MFI) شامل ہیں، جن میں کم سے کم ملازمین ہوں۔


تعمیراتی شعبہ: دیہی علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں، پانی کی سپلائی اور سوچھتا، بجلی کے تار بچھانا، تعمیرات اور اس سے متعلق سرگرمیوں کے ساتھ مواصلات آپٹیکل فائبر اور کیبل کو بچھانا بھی شامل ہیں۔
First published: Apr 17, 2020 12:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading