உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Covid-19 Third Wave: تلنگانہ میں کوروناکی تیسری لہرکاآغاز، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نےانکشاف

    ہندوستان میں کووڈ۔19 کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 961 ہو گئی ہے اور زیادہ سے زیادہ کیس دہلی میں 263 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں اور مہاراشٹر میں 252 اومی کرون ویرینٹ کیس درج ہوئے ہیں۔

    ہندوستان میں کووڈ۔19 کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 961 ہو گئی ہے اور زیادہ سے زیادہ کیس دہلی میں 263 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں اور مہاراشٹر میں 252 اومی کرون ویرینٹ کیس درج ہوئے ہیں۔

    ہندوستان میں کووڈ۔19 کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 961 ہو گئی ہے اور زیادہ سے زیادہ کیس دہلی میں 263 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں اور مہاراشٹر میں 252 اومی کرون ویرینٹ کیس درج ہوئے ہیں۔

    • Share this:
      صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تلنگانہ میں عالمی وبا کورونا اوئرس (Covid-19) کی تیسری لہر شروع ہوچکی ہے۔ ڈائرکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر جی سرینواس راؤ (Dr G Srinivasa Rao) نے جمعرات کو کہا کہ اومی کرون کے نئے ویرینٹ کی وجہ سے تیسری کووڈ لہر نہ صرف تلنگانہ بلکہ پورے ملک میں شروع ہوئی ہے۔  ڈی پی ایچ نے مزید کہا کہ آنے والے ہفتوں میں کووڈ انفیکشنز میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا اور لوگوں کو جلد از جلد احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

      انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر جگہ کی طرح اس بات کے واضح آثار ہیں کہ تلنگانہ میں اومی کرون کمیونٹی ٹرانسمیشن شروع ہو گیا ہے اور ہم تیسری لہر کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے لوگوں کو گزشتہ دو کووِڈ لہروں سے سبق سیکھنا چاہیے اور اس کے مطابق ذاتی احتیاط برتنی چاہیے۔

      مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا کہ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13,154 نئے کورونا وائرس کے کیسز اور 268 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان میں کووڈ۔19 کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 961 ہو گئی ہے اور زیادہ سے زیادہ کیس دہلی میں 263 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں اور مہاراشٹر میں 252 اومی کرون ویرینٹ کیس درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کووڈ۔19 کی تعداد بڑھ کر 34,822,040 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 4,80,860 ہو گئی ہے۔

      وزارت نے بتایا کہ ملک میں فعال کیسوں کا بوجھ 82,402 ہے جو کل کیسوں کا 0.24 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7,486 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 3,42,58,778 ہوگئی۔

      ملک میں اس وقت صحت یاب ہونے کی شرح 98.38 فیصد ہے۔ ملک میں ہفتہ وار مثبت شرح 0.76 فیصد ہے جو گزشتہ 46 دنوں سے 1 فیصد سے بھی کم ہے۔ وہیں یومیہ مثبت کورونا کیسوں کی شرح 1.10 فیصد ہے جو پچھلے 87 دنوں سے 2 فیصد سے کم ہے۔ ملک میں اب تک 67.64 کروڑ کووڈ۔19 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔



      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: