اجودھیا میں راشٹریہ مسلم منچ کے تحت جمعرات کو سرجو ندی کے کنارے پر قرآن کی آیات پڑھی جائیں گی۔ تقریبا ڈیڑھ ہزار مسلم قرآن کی آیات پڑھ کر رام مندر کی تعمیر میں آ رہی رکاوٹوں کو دور کرنے کی دعا مانگیں گے۔ ساتھ ہی ملک میں اتحاد، سالمیت اور بھائی چارے کا پیغام بھی دیں گے۔ اس پروگرام میں اقلیتی وزیر لكشمی نارائن چودھری بھی موجود رہیں گے۔
تاہم، آر ایس ایس نے مسلم منچ کے اس پروگرام سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ آر ایس ایس کی جانب سے اکھل بھارتیہ پرچار سربراہ ارون کمار نے ٹویٹ کر کہا ہے کہ "آر ایس ایس کی طرف سے اجودھیا میں اجتماعی نماز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ایسی خبریں کچھ تشہیری مہمات میں آئی ہیں۔ یہ پوری طرح سے بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔"
کہا جا رہا ہے کہ آر ایس ایس کے اس پروگرام سے خود کو الگ کر لینے پر اس انعقاد کا کوئی جواز نہیں رہ گیا ہے۔ آر ایس ایس کے پروگرام سے خود کو الگ کر لینے کے بعد وزیر لکشمی نارائن کے پہنچنے پر بھی تذبذب برقرار ہے۔
پروگرام کے مطابق، تقریبا 1500 مسلمان بارہ جولائی کو سرجو ندی کے پانی سے وضو کر کے اجتماعی نماز ادا کریں گے۔ نماز کا یہ اہتمام رام مندر کی تعمیر میں آ رہی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔