اپنا ضلع منتخب کریں۔

    معصوموں کے ساتھ درندگی کی ساری حدیں پار کرنے والا ایک اور حیوان گریٹر نوئیڈا سے پکڑا گیا

    اتر پردیش کی پولیس نے گریٹر نوئیڈا کی افسر کالونی کے ایک مکان میں چھاپہ مار کر تین نابالغ بچوں کو آزاد کرایا ہے

    اتر پردیش کی پولیس نے گریٹر نوئیڈا کی افسر کالونی کے ایک مکان میں چھاپہ مار کر تین نابالغ بچوں کو آزاد کرایا ہے

    اتر پردیش کی پولیس نے گریٹر نوئیڈا کی افسر کالونی کے ایک مکان میں چھاپہ مار کر تین نابالغ بچوں کو آزاد کرایا ہے

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      گریٹر نوئیڈا :  اتر پردیش کی پولیس نے گریٹر نوئیڈا کی افسر کالونی کے ایک مکان میں چھاپہ مار کر تین نابالغ بچوں کو آزاد کرایا ہے ۔ ان معصوم بچوں نے پولیس کو جو آپ بیتی سنائی ہے اس سے انسانیت بھی شرمسار ہو گئی ہے ۔


       بچوں نے بتایا ہے کہ گھر کا مالک کام مکمل نہ ہونے پر کرنٹ لگا دیتا تھا ، اتنا نہیں کئی دنوں تک کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا ، بھوک لگنے پر جب ہم لوگ روتے تھے تو کتوں سے كٹوايا جاتا تھا ۔ لیکن کسی طرح ان میں سے ایک بچہ گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور باہر نکل خود اور دوسرے ساتھیوں کے ساتھ ہو رہے ظلم کی کہانی ایک راہگیر کو بتائی ، اس شخص نے بھی انسانیت کا فرض ادا کرتے ہوئے ساری معلومات پولیس کو دی ۔ پوری بات سن کر پولس بھی حرکت میں آ گئی اور پوارا عملہ بغیر دیر بلاتاخیر بتائے گئے گھر میں چھاپہ مارنے پہنچ گیا ۔


      یہ گھر ایک ریستوران چلانے والے اوناش کا ہے ، جس کے گھر میں جھارکھنڈ کے رہنے والے سونو، نرمل اور بنٹی نام کے تین نابالغ بچے کام کرتے ہیں ، مسلسل دی جا رہی اذیتوں سے ان بچوں کی حالت بہت خراب ہو گئی ۔  تینوں نے اپنے چوٹ کے نشان دکھاتے ہوئے بتایا کہ کام وقت پر مکمل نہ ہونے پر اوناش بے رحمی سے پیٹتا تھا ، پلاس سے ان کی زبان اور ناخنوں کو کھینچتا تھا ۔  اتنا ہی نہیں کئی دنوں تک بھوکا بھی رکھا جاتا تھا ۔ جب ان تینوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تو پکڑ کر انہیں کرنٹ لگایا جاتا اور کتوں سے كٹوايا جاتا ۔


      پولیس نے جب ملزم اوناش کے گھر کی تلاشی لی تو کئی جرمن شیفرڈ کتے اور کچھوے  برآمد ہوئے ہیں ، جبکہ ایک لوہے کے باکس سے آوارہ کتوں کا گوشت اوراس کی  ہڈیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔


      پولیس نے تینوں بچوں کو علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا ہے اور ان کے اہل خانہ کو بلایا ہے جبکہ اوناش کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس سے پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا ہے ۔


      قابل ذکر ہے کہ یوپی پولیس آج کل آپریشن مسکان چلا کر لاپتہ اور بندوا مزدوری کر رہے معصوم بچوں کو برآمد کرنے کی مہم چلا رہی ہے ۔

      First published: