تین روزہ جشن ریختہ کا آغاز، معروف شاعر گلزار کی اردو رسم الخط کو بچائے رکھنے کی اپیل
گلزار نے تین روزہ جشن ریختہ کا افتتاح کرتے ہوئے اردو کے رسم الخط کو بچائے رکھنے کے لئے ہرممکن کوشش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی زبان دیگر زبانوں کی فطری شمولیت سے ہی زندہ رہتی ہیں
گلزار نے تین روزہ جشن ریختہ کا افتتاح کرتے ہوئے اردو کے رسم الخط کو بچائے رکھنے کے لئے ہرممکن کوشش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی زبان دیگر زبانوں کی فطری شمولیت سے ہی زندہ رہتی ہیں
نئی دہلی: معروف شاعر گلزار نے آج یہاں جشن ریختہ 2017 کا افتتاح کیا۔ گلزار نے تین روزہ جشن ریختہ کا افتتاح کرتے ہوئے اردو کے رسم الخط کو بچائے رکھنے کے لئے ہرممکن کوشش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی زبان دیگر زبانوں کی فطری شمولیت سے ہی زندہ رہتی ہیں۔ اس موقع پر معروف سرود نواز استاد امجد علی خان اور گلزار نے نئی نسل کو اردو سیکھنے میں سہولت فراہم کرنے کے لئے ریختہ کے ذریعہ تیار کردہ آموزش ڈاٹ کوم کا افتتاح کیا۔ ریختہ کے ڈائرکٹر سنجیو صراف نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ تین دن تک چلنے والے اس تقریب میں اردو کے سلسلے میں متعدد پروگرام پیش کئے جائیں گے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔