உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی میں تین منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 4 بچوں کی موت، بڑی تعداد میں لوگوں کے دبے ہونے کاخدشہ

    تین منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 4 بچوں کی موت اور کئی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ۔

    تین منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 4 بچوں کی موت اور کئی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ۔

    عمارت منہدم ہونے سے آس پاس کے لوگوں کو بھی چوٹ آئی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      دہلی کے اشکور وہار فیز-3 علاقے میں بدھ کی صبح تین منزلہ عمارت منہدم گئی۔ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آرایف اورفائربریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پرپہنچ چکی ہیں۔ عمارت کے ملبے میں 20 سے 25 لوگوں کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ ابھی تک تین بچوں سمیت 9 لوگوں کو ملبے سے باہرنکالا جا چکا ہے۔

      دوسری جانب اس حادثہ میں چاربچوں سمیت ایک دیگر خاتون کی موت ہونے  کی تصدیق ہوئی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

      اطلاعات کے مطابق دہلی کے اشوک وہارفیز-3 علاقے میں ستیہ وتی کالج کے پاس بدھ کی  صبح دھماکے کی آوازسنائی دی۔ آس پاس کے لوگوں نے جب باہرنکل کردیکھا توایک تین منزلہ عمارت منہدم ہوچکی تھی۔ ابھی تک ملی اطلاعات کے مطابق عمارت کے ملبے میں 20 سے 25 لوگ دبے ہوئے ہیں۔

      اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پراین ڈی آرایف، پولیس اورفائربریگیڈ محکمہ کی 6 گاڑیاں پہنچ چکی ہیں۔ ملبے کوہٹانے کاکام شروع کردیا گیا ہے۔ اب تک ملبے کے نیچے سے 9 لوگوں کو نکالا جاچکا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بلڈنگ منہدم ہونے سے آس پاس کے لوگوں کو بھی چوٹ آئی ہے۔ زخمیوں کوعلاج کے لئے نزدیک کے دیپ چند بندھواسپتال، بھارت نگر میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
      First published: