உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کی جانب سے پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی ، ہندوستان نے دیا کرارا جواب ، تین پاک رینجر ہلاک

    file photo

    file photo

    اکستانی فوج مسلسل جموں و کشمیر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے ۔ آج بھی نوشیرا میں پاکستانی فوجیوں نے گولیاں برسائیں ۔ ہندوستانی فوجیوں نے بھی فائرنگ کا معقول جواب دیا ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      جموں : پاکستانی فوج مسلسل جموں و کشمیر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے ۔ آج بھی نوشیرا میں پاکستانی فوجیوں نے گولیاں برسائیں ۔ ہندوستانی فوجیوں نے بھی فائرنگ کا معقول جواب دیا ۔ ذرائع کے مطابق جوابی حملے میں پاکستانی فوج کے تین جوانوں کی موت ہو گئی ۔

      پاکستانی فوجیوں نے بین الاقوامی سرحد اور کنٹرول لائن (ایل او سی) پر آر ایس پورہ اور نوشیرا سیکٹروں میں ہندوستانی شہری علاقوں میں فائرنگ کی ، جس میں ایک ہی خاندان کے چھ اراکین زخمی ہو گئے ۔

      بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی رینجرز نے آج دوپہر بعد جموں ضلع کے آر ایس پورہ علاقہ میں شہری آبادی پر نشانہ لگاتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ انہوں نے بتایا کہ آر ایس پورہ سیکٹر میں ہمارے دیہات کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کی جانب سے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی اور مارٹر سے گولے داغے گئے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی جوان پاکستان کی فائرنگ کا منھ توڑ جواب دے رہے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ وقفے وقفے سے فائرنگ ہو رہی ہے ۔

      فوج کے ایک افسر نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے راجوری ضلع کے نوشیرا سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب صبح 10 بجے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور ہماری چوکیوں کو نشانہ بنا کر مارٹر داغے اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ۔ ذرائع کے مطابق یہاں جوابی کارروائی میں 3 پاکستانی جوان ہلاک ہو گئے ۔
      First published: