ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں و کشمیر: سیکورٹی فورسز نے 10 منٹ میں لشکر طیبہ کمانڈر سمیت تین دہشت گردوں کو مار گرایا

اطلاعات کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں جبران بھی شامل ہے۔ جبران لشکر طیبہ کا ایریا کمانڈر تھا۔ باقی دو دہشت گردوں کے نام سعد اور ناصر بتائے گئے ہیں

  • Share this:

سری نگر : سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے اننت ناگ میں تین دہشت گردوں کو انکاونٹر میں مار گرایا ہے ۔ انکاونٹر اننت ناگ کے وانی ہاما گاؤں میں ہوا ۔ سیکورٹی فورسز نے صرف 10 منٹ کے اندر دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا۔

جموں وکشمیر کے ڈی جی پی ایس پی وید کے مطابق اننت ناگ میں اچانک انکاونٹر شروع ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے تین دہشت گردوں کو ڈھیر کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں جبران بھی شامل ہے۔ جبران لشکر طیبہ کا ایریا کمانڈر تھا۔ باقی دو دہشت گردوں کے نام سعد اور ناصر بتائے گئے ہیں۔

دہشت گردوں کے پاس سے ایک اے کے 47، ایک ایس ایل آر اور ایک پستول برآمد کی گئی ہے۔ اس سے پہلے اننت ناگ کے ہی براک پورہ اور بلبل نوگام میں بھی فائرنگ کی آواز سنی گئی تھی۔

First published: Jul 17, 2017 11:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading