نئی دہلی : دہلی اقلیتی کمیشن نے دہلی حکومت کے اسکولوں کے اساتذہ کو جمعہ کے دن نماز کی ادائیگی کیلئے وقت نہ دئے جانے کو لے کر مرکزی داخلہ سکریٹری کو ایک نوٹس بھیجا ہے ۔ جمعہ کی نماز کیلئے وقت نہ دئے جانے کے معاملہ میں کمیشن نے 1954 کے ایک آرڈر کو لے کر داخلہ سکریٹری سے وضاحت طلب کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مارچ کے مہینے میں دہلی اقلیتی کمیشن میں اکھل دلی پراتھمیک شکشا سنگھ کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی۔ شکایت میں کہا گیا تھا کہ دہلی حکومت کے اسکولوں میں پڑھانے والے دوسری شفٹ کے اساتذہ کو جمعہ کے دن نماز کیلئے وقت نہیں دیا جاتا ہے۔ سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ مسلم اساتذہ کے ساتھ ناانصافی ہے اور انہیں نماز کیلئے وقت دیا جانا چاہئے۔
اقلیتی کمیشن کی جانب سے محکمہ تعلیم کو نوٹس جاری کیا گیا ، لیکن محکمہ نے ایسے کسی بھی بندوبست سے انکار کردیا ۔ لیکن اس کے بعد 1954 کا وزارت داخلہ کا ایک آرڈر سامنے آیا ، جس میں نماز کیلئے جانے کی اجازت دی گئی ہے ، لیکن اتنے وقت کی تنخواہ کاٹنے کیلئے کہا گیا ۔ اس معاملہ میں اقلیتی کمیشن نے داخلہ سکریٹری سے وضاحت طلب کی ہے۔
خرم شہزاد کی رپورٹ
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔