உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوٹ پر پابندی : ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا میں دیا بحث کا نوٹس

    ہم آپ کو بتادیں کہ ہمارے ملک کے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح 1927 میں ہوا تھا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر اس وقت کو دھیان میں رکھتے ہوئے کی گئی تھی۔ مرکزی سیکرٹریٹ سمیت راشٹرپتی بھون سے انڈیا گیٹ تک تین کلومیٹر کے علاقے کونیا لُک  دینےپر کام ہوگا۔  موجودہ پارلیمنٹ کی عمارت پرانے وقت کی ضروریات کے مطابق تعمیر کی گئی تھی۔

    مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا کو آج ایک نوٹس سونپتے ہوئے 500 اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کے بعد عام آدمی کو ہوئی تکلیف پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا کو آج ایک نوٹس سونپتے ہوئے 500 اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کے بعد عام آدمی کو ہوئی تکلیف پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔
      ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا کے چیئرمین حامد انصاری کو نوٹس سونپتے ہوئے کہا کہ 16 نومبر کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن اس پر بحث ہونی چاہئے۔پارٹی کا یہ موقف ایسے وقت میں آیا ہے جب مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کالا دھن اور جعلی کرنسی کے خلاف حکومت کے اقدامات پر ترنمول کانگریس اور پارٹی سربراہ ممتا بنرجی کی رائے پر ناخوشی ظاہر کی ہے۔ مسٹر جیٹلی نے یہاں اکنامک ایڈیٹرس کانفرنس میں کہا، ’مثالی طور پر ممتا بنرجی جیسی لیڈر کو کالا دھن کے خلاف جنگ کے ساتھ ہونا چاہئے‘۔
      واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے آٹھ نومبر کو 500 اور ایک ہزار روپے کے نوٹ اچانک بند کرنے کے اعلان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے محترمہ بنرجی نے کہا تھا کہ 100 روپے کے نوٹوں کی کمی ہے لہذا وزیر اعظم اس سخت فیصلے کو واپس لیں۔
      First published: