உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مودی حکومت کی نوٹ بندی کے خلاف ترنمول کانگریس پارٹی کا پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج

    نئی دہلی۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے سے پہلے آج یہاں ترنمول کانگریس پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نوٹ بندی کے خلاف احتجاج کیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے سے پہلے آج یہاں ترنمول کانگریس پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نوٹ بندی کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت سے اس فیصلے کو واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ کرنے والے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سیاہ کپڑے پہنے ہوئے تھے اور اپنے ہاتھوں میں ’’معاشی ہنگامی حالات واپس لو‘‘ کا نعرہ لکھا ہوا بینر تھام رکھا تھا۔ انہوں نے اس موقع پر یہ کہتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی کہ نوٹ بندي کی وجہ سے عوام کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

      ترنمول رہنماؤں نے اپنی لیڈر ممتا بنرجی کی حمایت میں نعرے لگائے اور نوٹ بندي کے خلاف کھل کر مظاہرہ کیا۔ مودی حکومت کے نوٹ بندی کے فیصلے پر اپنے احتجاج کا اظہار کرنے کے لئے محترمہ ممتا بنرجی آج دوپہر صدر پرنب مکھرجی سے ملاقات کرنے والی ہیں۔

      First published: