نئی دہلی : فضائی خدمات فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی ایئر انڈیا کی دہلی سے کولکاتہ جا رہی پرواز میں ترنمول کانگریس کے ایک رہنما کے ہنگامے کی وجہ سے 39 منٹ کی تاخیر ہوئی ۔ ایئر انڈیا نے ایک بیان میں بتایا کہ ترنمول کانگریس کی ڈولا سین دو دیگر ساتھی مسافروں کے ساتھ پرواز نمبر 020 سے دہلی سے کولکاتہ جا رہی تھیں۔ انہوں نے 'میک مائی ٹرپ سے ٹکٹ بک کرایا تھا اور اکنامی کلاس میں سامنے کی قطار کے لئے اضافی چارج ادا کیا تھا۔ انہیں سیٹ نمبر 11 جے، 11 جی اور 11 ایچ دی گئی تھی۔
ایئر لائنز نے بتایا کہ بکنگ کراتے وقت یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ ایک مسافر وہیل چیئر پر ہو گا۔ قانون کے مطابق وہيل چیئر والے مسافر کو ایمرجنسی ایگزٹ کے پاس سیٹ نہیں دی جا سکتی جو ہوائی جہاز کے سامنے کی قطار کے پاس تھی۔ اس نے بتایا کہ جب کیبن عملہ نے انھیں دوسری سیٹ پر جانے کی اپیل کی تو رہنما اس پر چلانے لگیں۔ بیان کے مطابق، ایئر انڈیا کے ملازمین نے وہیل چیئر والے مسافر کو بزنس کلاس میں سیٹ کا متبادل بھی دیا ، جسے محترمہ سین نے مسترد کر دیا۔ بالآخر پرواز 39 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔