ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا سے لڑنے کے لئے ایکشن میں مرکز، وزیر اعظم دفتر۔ وزارت داخلہ نے بنائیں کمیٹیاں

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے اثر کی وجہ سے 21 دنوں کا مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور لوگوں سے اپنے گھروں میں ہی رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 30, 2020 07:59 AM IST
  • Share this:
کورونا سے لڑنے کے لئے ایکشن میں مرکز، وزیر اعظم دفتر۔ وزارت داخلہ نے بنائیں کمیٹیاں
وزیر اعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ ملک میں تیزی سے پاؤں پھیلا رہے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جامع اور مربوط منصوبہ بندی کے تحت حکومت نے 11 بااختیار گروپ تشکیل دیئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم دفتر اور وزارت داخلہ نے ان گروپوں کی تشکیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کی ہے۔ ان گروپوں کو منصوبہ بنانے اور انہیں مقررہ وقت پر نافذ کرنے کے لئے سبھی ضروری قدم اٹھانے کا حق ہوگا۔ بہتر تال میل کے لئے ان میں سے ہر ایک گروپ میں وزیراعظم کا دفتر اور کابینہ سکریٹریٹ کا ایک ایک سینئر افسر شامل ہوگا۔


ذرائع کے مطابق ان گروپوں میں سے 9 کے صدر سکریٹری سطح کے افسر ہوں گے جبکہ ایک کا صدر نیتی آیوگ کے ایگزیکٹو چیئرمین اور ایک اور کا صدر نیتی آیوگ کا ایک رکن ہوگا۔ ضرورت پڑنے پر یہ بااختیار گروپ كابینی سیکرٹری سے مشورہ اور رہنمائی لے سکتا ہے۔



واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے اثر کی وجہ سے 21 دنوں کا مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور لوگوں سے اپنے گھروں میں ہی رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ حکومت نے انتظامیہ کو سبھی لازمی خدمات کو بلا رکاوٹ جاری رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔

کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 27 افراد کی موت جبکہ 96 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کیرالہ، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ،گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دلی میں ابھی تک سب سے زیادہ انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ کورونا وبا سے مہاراشٹر میں چھ، گجرات میں چار، کرناٹک میں تین، دلی میں دو، مدھیہ پردیش میں دو، کیرلا ، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، تلنگانہ، جموں و کشمیر، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔
First published: Mar 30, 2020 07:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading