ہندوستانی سرحد پرپیرسے پہرہ داری کرنے کے نئے طریقے کی شروعات ہوگئی ہے۔ دہشت گردوں، دراندازوں اوردشمنوں کو پتہ بھی نہیں چلے گا اوران کی ہرسرگرمیوں پر، ہرجگہ سے ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیاں اپنی نظررکھیں گی۔ ذرا سی بھی کوئی حرکت ہوئی یا پھر خطرہ توفوراً کارروائی کی جائے گی۔
یہ طریقہ خفیہ نظرآنے والی ہوگی اوراس نگرانی کے عمل کانام ہوگا "اسمارٹ فینسنگ"، جس کے پائلٹ پروجیکٹ پرآج سے کام شروع ہوچکا ہے۔ سرحد کی نگرانی کرنے کے لئے ہندوستانی حکومت کی اسکیم اسمارٹ فینسنگ پروجیکٹ کی آج سے شروعات ہوگئی۔ وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے جموں میں ملک کے پہلے اسمارٹ فینسنگ پائلٹ پروجیکٹ کو شروع کیا۔
اب ہوگی خفیہ دیوار
جموں میں ہند- پاک سرحد پر پانچ کلومیٹر کے علاقے میں اس سسٹم کو لگایا گیا ہے۔ کامپریہینسیو انٹیگریٹیڈ بارڈرمنیجمنٹ سسٹم اسکیم کے تحت لگائے گئے اس سسٹم میں نہ نظرآنے والی دیواررہے گی، جو سرحد کی نگرانی کرے گی۔ ایک ساتھ کئی سسٹم کام کریں گے، جوہوا میں، زمین پراورپانی میں سرحد کا تحفظ کریں گے۔
زمین پرآپٹیکل فائبرسسٹم، پانی کے راستوں میں سینسرپرمشتمل سونارسسٹم اورہوا میں ہائی ریزولیشن کیمرہ اورایرواسٹیٹ کیمرہ دشمن کی ہرحرکت پرنظررکھیں گے۔ اس کےعلاوہ انفرا روڈ سسٹم بین الاقوامی سرحد کی فینس پرلگا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فوجی سربراہ باجوہ نے ایک مرتبہ پھر چھیڑا کشمیر کا راگ ، کہا : سرحد پر بہے خون کا بدلہ لیں گے
یونیفائڈ کمانڈ کے ذریعہ اس پورے سسٹم کی بھی نگرانی کی جائے گی۔ سرحد پرہرحرکت کی رپورٹ اس یونیفائڈ کمانڈ سینٹرکوملے گی۔ کسی بھی حرکت کی رپورٹ یہ یونیفائڈ کمانڈ سینٹر آگے کک ری ایکشن ٹیمکو دے گا، جو کہ اس کے بغل میں ہی موجود ہوں گے اورفوری اثرسے دشمن کی ہرسرگرمی پرپختہ کارروائی ہوگی۔ گزشتہ تین سالوں سے اس اسکیم پر کام چل رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سرحد کے پاس متعدد فیس بک اکاونٹ ہوئے ہیک، غیر ملکی خاتون کی لگائی تصویر
آئندہ دو ماہ میں جموں وکشمیر کے ایک طرف پانچ کلومیٹرکے زمینی علاقے اورشمال مشرق میں ہند- بنگلہ دیش ندی کی سرحد پر یہ سسٹم کام کرنا شروع کردے گا۔ فی الحال اس پائلٹ پروجیکٹ کے کاموں کا تمام ایجنسیاں جائزہ لیں گی، جس کی بنیاد پرآئندہ تین سالوں میں ہندوستان کی 2000 کلومیٹرطویل حساس سرحد پراس سسٹم کولگایا جائے گا۔ حکومت کی ترجیح ہے کہ پہلے ہند - پاک سرحد سے متصل علاقوں میں اسے لگایا جائے۔
امت پانڈے کی رپورٹ
یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر : ہند - پاک سرحد سے متصل گاوں پوری طرح ویران ، 40 ہزار سے زیادہ لوگوں نے چھوڑا گھر بار سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔