دہلی کے قطب مینار Qutub Minar میں پوجا ارچنا کا حق دئے جانے کی درخواست پر منگل کو ساکیت کورٹ saket court میں سماعت ہوگی۔ درخواست گزار ہری شنکر جین نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ قطب مینار میں 27 مندروں کی 100 سے زیادہ باقیات موجود ہیں۔ اس لیے ایک بار پھر ہندوؤں کو یہاں پوجا کرنے کا حق ملنا چاہیے۔
اس کے ساتھ ہی وزارت ثقافت قطب مینار میں پائے جانے والے ہندو اور جین مورتیوں کے سائنسی ٹیسٹ کرانے پر غور کر رہی ہے۔ ایک سینئر اہلکار نے پیر کو کہا کہ کھدائی پر پابندی لگانے یا احاطے میں کسی مذہبی رسومات کو جاری رکھنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ دن پہلے نیشنل مونومنٹس اتھارٹی کے چیئرمین ترون وجے نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ قطب احاطے میں قوّت الاسلام مسجد کے قریب سے دو گنیش کی مورتیاں ملی ہیں۔ ان کی بے حرمتی کی وجہ سے انہیں وہاں سے دوسری جگہ لے جایا جائے۔ اہلکار نے کہا کہ وزارت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ آیا کچھ مورتیوں پر لیبل لگا کر ڈسپلے کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:
Haryan Road Accident: ہریدوار سے استھیا ں وسرجت کر واپس لوٹ رہے کنبے کے 6افراد کی موت
IPL 2022: عمران ملک کی رفتار کا قہر! باؤنسر سے چاروں کھانے چت ہوا بلے باز: ویڈیو دیکھیں
اہلکار نے بتایا کہ یہ مسجد مندر کے پتھر سے بنائی گئی ہے۔ ن مورتیوں کو یہاں چاروں طرف دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن فی الوقت ان بتوں کو بحال کرنے یا انہیں کہیں اور لے جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ دراصل یہ تنازعہ ایک رپورٹ پر شروع ہوا، جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت ثقافت نے قطب مینار کمپلیکس میں کھدائی کا حکم دیا ہے۔ لیکن وزیر ثقافت جی کشن ریڈی نے اس رپورٹ کی تردید کی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔