ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Tokyo Olympics: وزیر اعظم مودی نے کھلاڑیوں سے کی بات ، کہا : جاپان میں جم کر کھیلئے گا

وزیراعظم نریندرمودی نے ٹوکیو اولمپک میں حصہ لینے جارہے 126 رکنی ہندوستانی دستے کے ممبران سے منگل کی شام کو ورچول ملاقات کی اورانہیں کھیلوں کے مہاکمبھ میں اچھی کارکردگی کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 13, 2021 11:01 PM IST
  • Share this:
Tokyo Olympics: وزیر اعظم مودی نے کھلاڑیوں سے کی بات ، کہا : جاپان میں جم کر کھیلئے گا
Tokyo Olympics: وزیر اعظم مودی نے کھلاڑیوں سے کی بات ، کہا : جاپان میں جم کر کھیلئے گا

نئی دہلی : وزیراعظم نریندرمودی نے ٹوکیو اولمپک میں حصہ لینے جارہے 126 رکنی ہندوستانی دستے کے ممبران سے منگل کی شام کو ورچول ملاقات کی اورانہیں کھیلوں کے مہاکمبھ میں اچھی کارکردگی کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کیں ۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آپ سے بات کر کے مجھے اچھالگا ۔ اگرچہ سب سے بات نہیں ہوپائی ، لیکن آپ کا جوش ، آپ کا جذبہ پورے ملک کے تمام لوگ آج محسوس کررہے ہیں ۔ پروگرام میں میرے ساتھ موجود ملک کے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکرجی ، اب سے کچھ دن پہلے تک وزیرکھیل کی حیثیت سے آپ سب کے ساتھ بہت کام کیا ہے ۔ ایسے ہی ہمارے موجودہ وزیر قانون کیرن رجیجو جی، وزیر مملکت برائے کھیل ہمارے نوجوان وزیر ہیں ، ہماری ٹیم کے نشیتھ پرمانک جی، اسپورٹس سے متعلقہ تنظیموں کے تمام سربراہان، ان کے تمام ممبران ، اورٹوکیو اولمپک میں حصہ لینے جارہے میرے تمام ساتھیو،تمام کھلاڑیوں کے اہل خانہ، آج ہماری ورچوئل بات چیت ہوئی ہے، لیکن مجھے اوراچھا لگتا اگر میں آپ تمام کھلاڑیوں کو یہاں دہلی کے اپنے گھر میں ہوسٹ کرتا، آپ لوگوں سے روبروملتا۔


اس سے پہلے میں ہمیشہ یہ کام کرتا رہا ہوں اور میرے لئے وہ موقع بہت ہی خوشی کا موقع ہے۔ لیکن اس بار کورونا کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہے۔ اور اس بار ہمارے آدھے سے زیادہ کھلاڑی ہمارے پہلے سے بیرون ملک میں ان کی تربیت جاری ہے۔ لیکن واپس آنے کے بعد میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں، آپ سب کے ساتھ میں ضرور سہولت کے مطابق وقت نکال کر ملاقات کروں گا ۔ لیکن کورونا نے بہت کچھ بدل دیا ہے۔ اولمپک کا سال بھی تبدیل ہوگیا، آپ کی تیاریوں کاطریقہ بدل گیا، بہت کچھ بدلا ہوا ہے۔ اب تو اولمپک شروع ہونے میں صرف دس روزباقی ہیں۔ ٹوکیو میں بھی ایک الگ طرح کا ماحول ملنے والا ہے۔


وزیر اعظم نے کہا کہ "ساتھیو! آج آپ سے گفتگو کے دوران ملک کو بھی پتہ چلا کہ اس مشکل وقت میں بھی ملک کے لئے آپ نے کتنی محنت کی ہے، کتناپسینہ بہایا ہے۔ پچھلے پروگرام 'من کی بات' میں، میں نے آپ میں سے کچھ ساتھیوں کی اس محنت کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔ میں نے ملک کے لوگوں سے اپیل بھی کی تھی کہ وہ ملک کے کھلاڑیوں کے لئے آپ سب کے لئے چیئرکریں، آپ کاحوصلہ بڑھائیں۔ آج مجھے یہ دیکھ کرآج خوشی ہوتی ہے کہ ملک آپ کو چیئرکررہا ہے۔ حالیہ دنوں میں میں نے ’ہیش ٹیگ‘ چیئرفارانڈیا‘ کے ساتھ کتنی ہی تصاویر میں نے دیکھی ہیں۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سوشل میڈیا سے لے کر ملک کے مختلف کونوں تک، پورا ملک آپ کے لئے اٹھ کھڑاہوا ہے۔ 135 کروڑ ہندوستانیوں کی یہ نیک خواہشات کھیل کے میدان میں اترنے سے پہلے آپ تمام کے لئے دعا ہے۔ میں بھی اپنی جانب سے آپ کو بہت ساری نیک خواہشات دیتا ہوں۔ آپ تمام کو ملک کے لوگوں سے مسلسل نیک خواہشات ملتی رہیں اس کے لئے نمو ایپ پربھی ایک خاص التزام کیا گیا ہے۔ نمو ایپ پرجاکر بھی لوگ آپ کے لئے چیئرکررہے ہیں، آپ کے لئے پیغام ارسال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے جذبات آپ سے وابستہ ہیں۔ اور جب میں آپ سب کو ایک ساتھ دیکھ رہا ہوں تو کچھ چیزیں کامن نظرآرہی ہیں اور جب میں آپ کودیکھتا ہوں تو کامن باتیں ہیں - بولڈ، کانفیڈنٹ اور پازیٹیو۔ آپ میں ایک کامن فیکٹرنظرآرہا ہے- ڈسیپلین، ڈیڈیکیشن اورڈیٹرمینیشن۔ آپ میں کمٹمینٹ بھی ہے، کمپٹیٹوینیس بھی ہے ۔ یہی خصوصیات، نیوانڈیا کی بھی ہیں۔ اس لئے آپ سب نیوانڈیا کے رفلیکشن ہیں، ملک کے مستقبل کی علامت ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آپ میں سے کوئی جنوب سے ہے، کوئی شمال سے ہے، کوئی مشرق سے ہے کوئی شمال مشرق سے ہے۔ کسی نے اپنے کھیل کی شروعات گاوں کے کھیتوں سے کی ہے، تو کئی ساتھی بچپن سے ہی کسی اسپورٹس اکیڈمی سے جڑے رہے ہیں۔ لیکن اب آپ سب یہاں ’ٹیم انڈیا‘ کا حصہ ہیں۔ آپ سب ملک کے لئے کھیلنے جارہے ہیں۔ یہی ڈائیورسٹی، یہی ’ٹیم اسپرٹ‘ ہی ’ایک ہندوستان شریشٹھ ہندوستان‘ کی پہچان ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 13, 2021 10:44 PM IST