Farmers Protest: ٹریکٹر ریلی کے روٹ پر کسانوں نے مانگی تحریری اجازت ، پولیس نے عائد کیں یہ شرائط
ادھر کسانوں نے بھی وارننگ دی ہے کہ دہلی پولیس اجازت نہیں دے گی تب بھی ریلی نکالی جائے گی ۔ کسان طویل عرصہ سے آوٹر رنگ روڈ پر ٹریکٹر مارچ نکالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 24, 2021 12:57 PM IST

Farmers Protest: ٹریکٹر ریلی کے روٹ پر کسانوں نے مانگی تحریری اجازت ، پولیس نے عائد کیں یہ شرائط ۔ تصوہر : اے پی ۔
نئے زرعی قوانین کی مخالفت کررہے کسانوں نے 26 جنوری کو راجدھانی دہلی میں ٹریکٹر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔ حالانکہ دہلی پولیس نے کسانوں کو دہلی کے اندر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی ہے ۔ اس سلسلہ میں کسانوں نے اتوار کو دہلی پولیس کو درخواست سونپی ہے ۔ کسانوں کی طرف سے درخواست ملنے کے بعد آج دہلی پولیس بڑا اعلان کرسکتی ہے ۔ اتوار کو پولیس صدر دفتر میں ٹریکٹر ریلی کو لے کر پریس کانفرنس ہونے جارہی ہے ۔ یہ پریس کانفرنس شام ساڑھے چار بجے ہوگی ۔
مانا جارہا ہے کہ دہلی پولیس کو دی گئی درخواست میں ریلی کے روٹ کی جانکاری بھی ہے ۔ کسان آوٹر رنگ روڈ پر ریلی نکالنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔ کسانوں کی طرف سے اجازت مانگے جانے کے بعد دہلی پولیس نے بھی اپنی کچھ شرائط سامنے رکھی ہیں ۔ فی الحال کسان تنظیمیں پولیس کے مطالبات پر غور کررہی ہیں اور جلد ہی اپنا موقف پیش کرسکتی ہیں۔ کسانوں کی طرف سے دہلی پولیس کے سامنے سندھو ۔ سنجے گاندھی اسپتال اور بوانہ روٹ کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ وہیں پولیس نے یہ واضح کردیا ہے کہ کسان سینٹرل دہلی میں پریڈ نہیں نکال سکیں گے ۔ ساتھ ہی یہ ریلی فوج کی پریڈ کے بعد ہوگی ۔
ادھر کسانوں نے بھی وارننگ دی ہے کہ دہلی پولیس اجازت نہیں دے گی تب بھی ریلی نکالی جائے گی ۔ کسان طویل عرصہ سے آوٹر رنگ روڈ پر ٹریکٹر مارچ نکالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔ وہیں دہلی پولیس نے اس روٹ پر ریلی سے واضح طور پر منع کردیا ہے ، جس پر کسان تنظیموں نے اعتراض کیا ہے ۔
Many farmers are coming to Delhi for Republic Day tractor rally. We will conduct the rally on Delhi's Outer Ring Road, it doesn't matter whether Delhi Police gives permission or not: Satnam Singh Panu, Punjab Kisan Sangharsh Committee at Singhu border pic.twitter.com/Ocb4SbOw5t
— ANI (@ANI) January 24, 2021
پنجاب کسان سنگھرش کمیٹی کے لیڈر ستنام سنگھ پنو نے کہا کہ دہلی پولیس اجازت دے یا نہ دے ، آوٹر رنگ روڈ پر ریلی نکالیں گے ۔ انہوں نے جانکاری دی کہ اس ریلی کا حصہ بننے کیلئے بڑی تعداد میں کسان دہلی پہنچ رہے ہیں ۔
ایسی خبریں بھی آرہی تھیں کہ آندولن کررہے کسانوں نے پولیس سے اجازت ملنے کے بعد دہلی میں 100 کلو میٹر کی ٹریکٹر ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دہلی پولیس نے واضح کردیا تھا کہ ہمیں کسانوں کی طرف سے پریڈ کے روٹ کے سلسلہ میں کچھ بھی تحریری طور پر نہیں ملا ہے ۔ دہلی پولیس نے کہا تھا کہ جب احتجاج کررہے کسان 26 جنوری کو مجوزہ ٹریکٹر ریلی کے راستے کے سلسلے میں تحریری طور پر دیں گے تو ہم اس کی جانچ کریں گے اور پھر فیصلہ کریں گے ۔