ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جیو کی کال ڈراپ ہونے پر ایئر ٹیل ، ووڈا فون اورآئیڈیا پر 3050 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد

ٹیلی کمیونی کیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) نے ریلائنس جیو کو خاطرخواہ رابطہ فراہم نہ کرنے کے لئے تین ٹیلی کام کمپنیوں ایئر ٹیل، آئیڈیا اور ووڈافون پر کُل 3050 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 22, 2016 12:25 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جیو کی کال ڈراپ ہونے پر ایئر ٹیل ، ووڈا فون اورآئیڈیا پر 3050 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد
ٹیلی کمیونی کیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) نے ریلائنس جیو کو خاطرخواہ رابطہ فراہم نہ کرنے کے لئے تین ٹیلی کام کمپنیوں ایئر ٹیل، آئیڈیا اور ووڈافون پر کُل 3050 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

نئی دہلی : ٹیلی کمیونی کیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) نے ریلائنس جیو کو خاطرخواہ رابطہ فراہم نہ کرنے کے لئے تین ٹیلی کام کمپنیوں ایئر ٹیل، آئیڈیا اور ووڈافون پر کُل 3050 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ ٹرائی نے آج بتایا کہ انڈین ایئر ٹیل لمیٹڈ پر اس کی موجودگی والے 22 سرکلوں میں سے جموں و کشمیر کو چھوڑ کر باقی 21 میں ہر سرکل کے لئے 50-50 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اس طرح اس پر کُل 1050 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔


اسی طرح ووڈافون انڈیا پر بھی جموں و کشمیر کو چھوڑ کر دیگر تمام 21 سرکلوں میں 50-50 کروڑ (کُل 1050 کروڑ) روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئیڈا سیلولر میں اس کی موجودگی والے 20 سرکلوں میں سے ہماچل پردیش کو چھوڑ کر باقی 19 میں 50-50 کروڑ روپے کے حساب سے کُل 950 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔


ریلائنس جیو نے ان تمام کمپنیوں کے خلاف خاطر خواہ رابطہ فراہم نہ کرنے کے لئے 14 جولائی کو شکایت کی تھی۔ ٹرائی نے تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کو 19 جولائی کو خط لکھ کر معاملہ حل کرنے کو کہا تھا لیکن جیو کی بار بار شکایت کرنے کے بعد جانچ میں ٹرائی نے پایا کہ تینوں ملزم کمپنیوں نے اس ہدایت پر عمل نہیں کیا ہے اور اس وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


اس سال پانچ ستمبر کو تجارتی لانچنگ کے بعد سے مکیش امبانی کی قیادت والی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی یونٹ ریلائنس جیو نے مسلسل تینوں کمپنیوں پر خاطر خواہ داخلی رابطہ فراہم نہ کرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی وجہ سے اس کے صارفین کی کروڑوں کال روزانہ فیل ہو رہی ہیں ۔
First published: Oct 22, 2016 12:24 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading