ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ٹنڈلا اسٹیشن پر كالندی ایکسپریس کی مال گاڑی سے ٹکر، نہیں ہوا کوئی جانی نقصان

فیروز آباد / لکھنؤ۔ اترپردیش میں فیروز آباد کے ٹنڈلا اسٹیشن پر كالندی ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے دہلی ۔هاوڑہ ریل روٹ پر ٹرینوں کی ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 20, 2017 10:43 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹنڈلا اسٹیشن پر كالندی ایکسپریس کی مال گاڑی سے ٹکر، نہیں ہوا کوئی جانی نقصان
فیروز آباد / لکھنؤ۔ اترپردیش میں فیروز آباد کے ٹنڈلا اسٹیشن پر كالندی ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے دہلی ۔هاوڑہ ریل روٹ پر ٹرینوں کی ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔

فیروز آباد / لکھنؤ۔  اترپردیش میں فیروز آباد کے ٹنڈلا اسٹیشن پر كالندی ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے دہلی ۔هاوڑہ ریل روٹ پر ٹرینوں کی ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔ ریلوے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ دہلی کی طرف جا رہی ٹرین نمبر 14723 كالندي ایکسپریس کا انجن ٹنڈلا اسٹیشن پر رات تقریبا دو بجے یارڈ سے نکل رہی مال گاڑي سے ٹکرا گئی، جس سے كالندی ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا۔ حادثے کی وجہ سے دہلی ۔هاوڑہ روٹ پر ٹرینوں کی ٹریفک متاثر ہوگئی۔


حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے لیکن غیر سرکاری ذرائع کے مطابق تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی وجہ سے چند ٹرینوں کے راستے میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جائے حادثہ سے خراب ہوئے انجن اور دیگر کوچز کو ہٹایا جا رہا ہے۔

First published: Feb 20, 2017 10:43 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading