ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راجدھانی دہلی میں سرد ہواؤں کا قہر، ریل اور ہوائی خدمات متاثر ، 39 ٹرینیں منسوخ ، ہوا کا معیار بھی انتہائی خراب

قومی دارالحکومت دہلی میں آج سرد ہواؤں نے کپکپی بڑھا دی ہے اگرچہ صبح کا کم از کم درجہ حرارت6.4ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کل4.2ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 07, 2018 01:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راجدھانی دہلی میں سرد ہواؤں کا قہر، ریل اور ہوائی خدمات متاثر ، 39 ٹرینیں منسوخ ، ہوا کا معیار بھی انتہائی خراب
قومی دارالحکومت دہلی میں آج سرد ہواؤں نے کپکپی بڑھا دی ہے اگرچہ صبح کا کم از کم درجہ حرارت6.4ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کل4.2ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے۔

نئی دہلی : قومی دارالحکومت دہلی میں آج سرد ہواؤں نے کپکپی بڑھا دی ہے اگرچہ صبح کا کم از کم درجہ حرارت6.4ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کل4.2ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے۔پالم ہوائی اڈے پر ویژیبلٹی کی سطح صفر رہی اور کئی علاقوں میں درمیانے درجے کا دھند چھایا رہا جس کے سبب ریل اور ہوائی جہاز کی خدمات پر اثر پڑا ہے۔

کم از کم 50 ریل گاڑیاں تاخیر سے چل رہی ہیں اور 16 کے وقت میں ردوبدل کرنا پڑا ہے۔ دھند کی وجہ سے کل 39 ریل گاڑیوں کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔صبح ساڑھے آٹھ بجے ن رطوبت کی سطح 100 فیصد رہی، سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہوا کا معیار انتہائی خراب رہا۔

First published: Jan 07, 2018 01:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading