نئی دہلی۔ کورونا وبا (Covid-19) کی وجہ سے ملک میں نافذ لاک ڈاون (Lockdown) کا آج 58 واں دن ہے۔ ریلوے وزیر پیوش گوئل (Piyush Goyal) نے ملک بھر کے لوگوں کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے منگل کو 200 اسپیشل نان اے سی ٹرینوں کی خدمات پھر سے بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان ٹرینوں کے لئے جمعرات سے بکنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ اس بیچ ریلوے وزیر نے بتایا کہ جمعہ سے ٹرین ٹکٹوں کی بکنگ ملک بھر میں تقریبا 1.7 لاکھ کامن سروس سینٹر پر شروع ہو گی۔ وہیں، اگلے دو سے تین دنوں میں کچھ چنندہ ریلوے اسٹیشنوں پر جا کر مسافر کاونٹر سے ریزرویشن کرا سکیں گے۔ اس سلسلہ میں پروٹوکول تیار کیا جا رہا ہے۔
ریلوے وزیر نے بتایا کہ دوپہر بارہ بجے تک ویب سائٹ پر 73 ٹرینیں بکنگ کے لئے دستیاب تھیں۔ اب تک 149025 ٹکٹیں بک کی جا چکی ہیں۔ شرمک اسپیشل ٹرینوں کا ذکر کرتے ہوئے پیوش گوئل نے کہا کہ بدھ تک شرمک اسپیشل ٹرینوں سے تقریبا 5 لاکھ تارکین وطن مزدور اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔ یہ ہمارے لئے کافی چیلنج بھرا مشن تھا لیکن حکومت اس میں کامیاب ہوئی۔ پیوش گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور صحت وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن اس مشن پر نظر رکھ رہے ہیں۔
Booking of train tickets will resume at around 1.7 lakh common service centres from tomorrow across the country. Bookings will also resume at counters of different stations in the next 2-3 days. We are developing a protocol in this regard: Railway Minister Piyush Goyal pic.twitter.com/TE9cB9UMCg
گوئل نے کہا کہ شرمک اسپیشل ٹرینوں کو چلانے میں یوپی حکومت کافی فعال نظر آئی۔ مدھیہ پردیش اور بہار نے بھی کافی اچھا کام کیا۔ اڈیشہ اور بنگال نے اور شرمک اسپیشل ٹرینوں کی مانگ کی تھی لیکن سمندری طوفان امفان کے سبب فی الحال وہاں کے لئے ریل سروس روک دی گئی ہے۔ 23 مئی کے بعد سے دوبارہ شرمک اسپیشل ٹرینیں ان دونوں ریاستوں میں چلنے لگیں گی۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔