உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جنوبی کشمیر: ترال انکاؤنٹر میں جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک، آپریشن جاری

    Youtube Video

    کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ترال تصادم میں جیش محمد نامی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ایک اعلیٰ کمانڈر ہلاک ہوا ہے۔

    • Share this:
      جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے واگڈ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جاری انکاؤنٹر میں جیش محمد نامی دہشت گرد  تنظیم سے وابستہ ایک اعلیٰ کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ترال تصادم میں جیش محمد نامی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ایک اعلیٰ کمانڈر ہلاک ہوا ہے۔
      انہوں نے مہلوک کمانڈر کی شناخت شام صوفی کے بطور کی۔ قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں  کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 42 آر آر، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کے روز ترال کے تلوانی محلہ واگڈ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔


      انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم ایک مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے دہشت گردوں  نے اس پر فائرنگ شروع کر دی۔ مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: