ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں تہرے قتل سے سنسنی ، گھر میں ملی ماں اور دو بیٹیوں کی لاش ، کیجریوال نے کہا : دہلی میں ہے جنگل راج

نئی دہلی : دہلی کے برهم پوری علاقے میں ایک ماں اور دو بیٹیوں کے قتل سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jun 06, 2016 10:11 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہلی میں تہرے قتل سے سنسنی ، گھر میں ملی ماں اور دو بیٹیوں کی لاش ، کیجریوال نے کہا : دہلی میں ہے جنگل راج
نئی دہلی : دہلی کے برهم پوری علاقے میں ایک ماں اور دو بیٹیوں کے قتل سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔

نئی دہلی : دہلی کے برهم پوری علاقے میں ایک ماں اور دو بیٹیوں کے قتل سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔ برہم پوری کی گلی نمبر 23 میں ایک مکان سے تیز بدبو آنے پرپڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس جب گھر کے اندر پہنچی تو دو فلور کے اس مکان کے فرسٹ اور سیکنڈ فلور پر ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کی لاش پڑی تھی ۔


پولیس کے مطابق 50 سال کی سائرہ اور ان کی 19 سالہ بیٹی شبنم اور 9 سالہ بیٹی مہر النسا کا گلا ریت كر قتل کیا گیا ہے۔  لاشوں کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ واردات کو تین سے چار دن پہلے انجام دیا گیا ہوگا ۔


بتایا جا رہا ہے کہ 2 سال پہلے سائرہ کے شوہر کی موت ہو گئی تھی ، جس کے بعد وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ اس گھر میں رہ رہی تھی ۔ گھر کے گراؤنڈ فلور پر ایک کرایہ دار رہتا تھا ، جو کہ واردات کے بعد سے ہی غائب ہے ۔ دہلی پولیس اس تہرے قتل کی گتھی سلجھانے میں جٹ گئی ہے ۔


ادھر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹوئٹر کے ذریعے ایک بار پھر مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر پر نشانہ سادھا ہے ۔  دہلی میں بڑھ رہے جرائم پر کیجریوال نے دہلی میں جنگل راج قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون نظام کو برقرار رکھنے میں لیفٹیننٹ گورنر اور مرکزی حکومت پوری طرح فیل ہو گئی ہے ۔

اپنے ٹویٹس میں کیجریوال نے لکھا ہے کہ دہلی میں مکمل طور پر جنگل راج ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعظم مودی قانون و انتظام کو برقرار رکھنے میں ناکام ہو گئے ہیں ۔  آخر دہلی میں قانون و نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لئے انہوں نے کیا کیا ہے ۔ ایل جی صاحب / پی ایم مودی جی براہ مہربانی کچھ كيجے۔

کیجریوال نے اس سلسلے میں دو ٹویٹ کئے ۔ دونوں ہی ٹویٹس کے ساتھ دو نیوز چینلز کے ٹویٹس کو ری ٹویٹ کیا ۔  اس میں سے ایک خبر نوزائیدہ بچی سے ریپ کی تھی جبکہ دوسرے میں برہم پوری میں ماں اور دو بیٹیوں کے قتل کی خبر تھی ۔
First published: Jun 06, 2016 10:11 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading