உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تین طلاق بل کو سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کے اپوزیشن کے مطالبہ کا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کیا خیرمقدم

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے آج ان تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے راجیہ سبھا میں پرزور طریقہ سے تین طلاق مخالف بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے بل کی خامیوں کو دور کرنے کے لئے اسے سلیکٹ کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے آج ان تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے راجیہ سبھا میں پرزور طریقہ سے تین طلاق مخالف بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے بل کی خامیوں کو دور کرنے کے لئے اسے سلیکٹ کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ کیا۔
      بورڈ کے مولانا فضل الرحیم مجددی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ بل کی موجودہ شکل کی بنیاد پر قانون سازی کی جاتی ہے تو اس سے مسلم خواتین کی تکلیفیں بہت بڑھ جائیں گی اور دستور ہند کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے متعلقہ فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہوگی۔
      بورڈ نے جہاں اپوزیشن پارٹیوں سے اپیل کی ہے وہ اپنے موقف پر مضبوطی سے قائم رہیں وہیں این ڈی اے میں شامل دوسری پارٹیوں سے بھی کہا ہے وہ اس مسئلے پر اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اظہار خیال کریں۔ بورڈ نے اس معاملے میں بی جے پی کے رویہ کی مذمت کی۔
      First published: