نئی دہلی۔اگرآپ کو لگتا ہیکہ "تین طلاق"کولیکر دسمبر۔جنوری میں سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ میں جو بحث ہوئی وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے خلاف تھی،تو آپ غلط ہیں۔سپریم کورٹ کے وکیل اور کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید نے اپنی نئی کتاب میں اس پورے معاملے میں الگ نظریہ پیش کیا ہے۔اپنی کتاب میں خورشید نے یہ بتانے کی کوشش کی ہیکہ تین طلاق پر کورٹ کا فیصلہ اسلامک قانون کیلئے خطرہ ہے۔
طلاق ثلاثہ:ایگزامننگ فیتھ"عنوان سے اپنی نئی کتاب میں خورشید نے تین طلاق کو لیکر ان تمام باتوں کا تفصیل سے ذکر کیا ہے۔جس کے بارےمیں ہم اور آپ جاننا چاہتے ہیں۔
تین طلاق کیا ہے؟کیسے ہوتا ہے؟کس طرح سے یہ معاملہ سپرپریم کورٹ تک پہنچا؟کیسے سپریم کورٹ میں اس پر فیصلہ ہوا اور طلاق ثلاثہ کو لیکر کس طرح کی غلط فہمیاں ہیں؟خورشید نے ان سبھی سوالوں کا جواب اپنی کتاب میں دیا ہے۔
عدالت نے سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کو 'تین طلاق' سے متعلق معاملات میں ایمیکس کیوری (جج) بنایا تھا۔ اپنی کتاب میں خورشید نے تین طلاقوں پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ اور ان کےکمینٹس اوراپنے دلائل بھی شامل کیے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔