ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

خاتون ساتھی کو غلط طریقے سے چھوتے ہوئے نظر آئے تریپورہ کے وزیر

تریپورہ کے ایک وزیر مقامی منچ پر اپنی خاتون ساتھی کو غلط طریقے سے چھوتے ہوئے نظر آئے۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر علی بپلب دیو بھی اسی منچ پر موجود تھے

  • Share this:

تریپورہ کے ایک وزیر مقامی منچ پر اپنی خاتون ساتھی کو غلط طریقے سے چھوتے ہوئے نظر آئے۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی بپلب دیو بھی اسی منچ پر موجود تھے۔ اس واقعہ پر شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں نے وزیر کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حادثہ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، حالاںکہ اس خبر کی حقیقت کی تصدیق نیوز 18 اپنی سطح پر نہیں کر سکا ہے۔ اس ویڈیو میں بی جے پی لیڈر اور تریپورہ کی بپلب دیو حکومت میں وزیر منوج کانتی دیو منچ پر موجود سماجی فلاح و بہبود اور وزیر تعلیم سنتنا چکما کی کمر پر غلط طریقے سے ہاتھ رکھتے نظر آرہے ہیں۔

منوج کانتی دیو کو برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بائیں محاذ کے کنوینر بجن دھرنے پیر کے روز کہا کہ جس منچ پر وزیر اعظم مودی، وزیر اعلی بپلب کمار دیو اور دیگر لوگ عوام کو خطاب کر رہے تھے اسی منچ پر ایک وزیر کا ایک خاتون وزیر کو غلط طریقے سے چھونا بےحد شرم ناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ منوج کانتی دیو کو برخاست کر انہیں گرفتار کرلینا چاہئے۔

First published: Feb 12, 2019 11:57 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading