ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کراری شکست دیکھ کر اب کانگریس لیڈر تحسین پونہ والا نے قیادت پر کھڑے کئے سوال

تریپورہ اور ناگالینڈ میں بی جے پی کی جیت یقینی دیکھ کر کانگریس رہنما تحسین پنے والا نے ٹویٹ کر یہاں تک کہہ دیا کہ تریپورہ کانگریس کی قیادت کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے؟

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کراری شکست دیکھ کر اب کانگریس لیڈر تحسین پونہ والا نے قیادت پر کھڑے کئے سوال
کانگریس لیڈر تحسین پونہ والا: فائل فوٹو۔

نئی دہلی۔ تریپورہ اور ناگالینڈ میں بی جے پی کی جیت یقینی دیکھ کر کانگریس کے اندر بھی ریاستوں کی قیادت کو لے کر آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ کانگریس رہنما تحسین پنے والا  نے تو ٹویٹ کر یہاں تک کہہ دیا کہ تریپورہ کانگریس کی قیادت کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے؟ انہوں نے کہا کہ میں کانگریس کا حامی ہوں۔ انتخابات میں کھڑے امیدوار جیتے یا ہارے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن ہمیں ایماندار رہنا چاہئے۔


تین ریاستوں میں سے دو میں بی جے پی کی جیت یقینی ہوتی دیکھ کر سبھی پارٹیوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس خیمہ میں بھی اب مخالفت کی آواز اٹھنے لگی ہے۔ کانگریس کے رہنما شہزاد پونہ والا کے بعد اب ان کے بھائی تحسین پونہ والا نے بھی کانگریس کی قیادت پر سوال کھڑے کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے تری پورہ میں کانگریس قیادت نے انتخابات میں کام کیا اس سے اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

First published: Mar 03, 2018 01:21 PM IST