ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کارپوریٹ سرمایہ کاانتخابات میں استعمال ہندوستان کی جمہوریت کیلئے خطرہ : سی پی آئی لیڈر اتل کمار انجان

سی پی آئی لیڈر اتل کمار انجان نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح سے بی جے پی کی جیت ہوئی ہے اس سے جمہوریت کیلئے خطرہ بڑھتا جارہا ہے ۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کارپوریٹ سرمایہ کاانتخابات میں استعمال ہندوستان کی جمہوریت کیلئے خطرہ : سی پی آئی لیڈر اتل کمار انجان
سی پی آئی لیڈر اتل کمار انجان ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : سی پی آئی لیڈر اتل کمار انجان نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح سے بی جے پی کی جیت ہوئی ہے اس سے جمہوریت کیلئے خطرہ بڑھتا جارہا ہے ۔ کارپوریٹ سرمایہ کا انتخابات میں جس طرح سے استعمال کیا جارہا ہے ، اس سے ہندوستان کی جمہوریت کیلئے خطرہ بڑھ گیا ہے ۔

خیال رہے کہ تری پورہ اور ناگالینڈ میں بی جے پی کی جیت یقینی ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ اسی کے ساتھ ہی اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان بے چینی میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہاہے ۔

سی پی آئی لیڈر اتل کمار انجان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں جس طرح سے کارپوریٹ کے سرمایہ کا استعمال کیا جارہا ہے ، اس سے ہندوستان کی جمہوریت کیلئے خطرہ بڑھتا جارہا ہے ۔ ہم محدود وسائل کے ساتھ الیکشن لڑے ، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس کے ہاتھ میں اقتدار ہوگی ، لیکن جو بھی فیصلہ ہوگا ہم اسے قبول کریں گے۔

First published: Mar 03, 2018 12:36 PM IST