ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہریانہ : اب بیف کے شبہ میں مشتعل لوگوں نے ٹرک کو کیا نذر آتش ، پولیس پر بھی جم کر پتھراو کیا

ہریانہ میں بیف کو لے کر تنازع جاری ہے ۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ میوات میں بریانی کی جانچ کرائے جانے کے بعد اب ایک مشتعل بھیڑ نے بیف کے شبہ میں ایک ٹرک کو نذر آتش کردیا ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Sep 11, 2016 10:42 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہریانہ : اب بیف کے شبہ میں مشتعل لوگوں نے ٹرک کو کیا نذر آتش ، پولیس پر بھی جم کر پتھراو کیا
ہریانہ میں بیف کو لے کر تنازع جاری ہے ۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ میوات میں بریانی کی جانچ کرائے جانے کے بعد اب ایک مشتعل بھیڑ نے بیف کے شبہ میں ایک ٹرک کو نذر آتش کردیا ۔

پلول : ہریانہ میں  بیف کو لے کر تنازع جاری ہے ۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ میوات میں بریانی کی جانچ کرائے جانے کے بعد اب ایک مشتعل بھیڑ نے بیف کے شبہ میں ایک ٹرک کو نذر آتش کردیا ۔ خبروں کےمطابق  پلول میں صرف بیف کے شبہ میں کل رات زبردست ہنگامہ آرائی کی گئی ۔ منڈكولا میں لوگوں نے بیف کے شبہ میں گوشت سے بھرے ایک ٹرک جلا ۔


تاہم بتایا جارہا ہے کہ اس سلسلہ میں پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے لیا ۔ مشتعل لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا ، جس کے جواب میں پولیس کو بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کا سہارا لینا پڑا ۔ موقع پر ایس پی راہل شرما خود موجود تھے ۔


خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل ہی ہریانہ کے میوات سے ریاستی حکومت نے بریانی کی نمونے لے کر اس کی جانچ کروائی تھی ، جس کی چوطرفہ مذمت کی جارہی ہے۔ اب اس تازہ واقعہ کے بعد ہریانہ حکومت ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد پر آگئی ہے ۔


फोटो- ओमप्रकाश
First published: Sep 11, 2016 10:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading