உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تمل ناڈو : توتیكورن پولیس فائرنگ کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

    سپریم کورٹ آف انڈیا ۔ فائل فوٹو

    سپریم کورٹ آف انڈیا ۔ فائل فوٹو

    مسٹر جی ایم منی نے کہا کہ وہ جسٹس اے ایم كھانولكر اور جسٹس نوین سنہا کی تعطیلی بنچ کے سامنے کیس کو کل خصوصی طور سے ذکر کریں گے اور اس کی فوری سماعت کی درخواست کریں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : تمل ناڈو کے توتیكورن میں پولس فائرنگ کا معاملہ آج سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ سپریم کورٹ کے وکیل جی ایم منی نے عدالت میں ایک عرضی دائر کرکے توتیكورن کے کلکٹر، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور دیگر پولیس افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور فائرنگ کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
      مسٹر جی ایم منی نے کہا کہ وہ جسٹس اے ایم كھانولكر اور جسٹس نوین سنہا کی تعطیلی بنچ کے سامنے کیس کو کل خصوصی طور سے ذکر کریں گے اور اس کی فوری سماعت کی درخواست کریں گے۔
      درخواست گزار نے اپنی 30 صفحات کی عرضی میں عدالت سے اس معاملے میں مداخلت کرنے اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو 50-50 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 25-25 لاکھ روپے معاوضے کی رقم جاری کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
      First published: