ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پولیس فائرنگ پر پلانی سوامی کی دلیل ، کوئی آپ کو مارے گا ، تو دفاع میں کچھ تو کریں گے ہی آپ

تمل ناڈو کے توتیکورن میں پرتشدد واقعہ پر وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو کی حکومت سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

  • Share this:
پولیس فائرنگ پر پلانی سوامی کی دلیل ، کوئی آپ کو مارے گا ، تو دفاع میں کچھ تو کریں گے ہی آپ
تمل ناڈو کے توتیکورن میں پرتشدد واقعہ پر وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو کی حکومت سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

نئی دہلی : تمل ناڈو کے توتیکورن میں پرتشدد واقعہ پر وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو کی حکومت سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ خیال رہے کہ توتیکورن میں اسٹر لائٹ کاپر پلانٹ کے خلاف مقامی لوگوں کے مظاہرہ کے دوران، گزشتہ دو دنوں میں 13 افراد مر چکے ہیں۔

مسٹر سنگھ نے ٹوئیٹر پر کہا کہ وزارت داخلہ نے توتیکورن کی صورت حال کا نوٹس لیا ہے اور تمل ناڈو حکومت سے واقعہ اور موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرہ کے دوران لوگوں کی جان جانے سے انہیں سخت تکلیف پہنچی ہے ۔ انہوں نے متاثرین کے خاندانوں کے لئے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے صحت مند ہونے آرزو کی۔

دریں اثنا، وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وہ تمل ناڈو حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ ریاستی حکومت سے صورت حال بحال کرنے کی کوشش کی تحت اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہے۔ اس کے علاوہ اسٹر لائٹ پلانٹ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔

ادھر تمل ناڈو کے وزیر اعلی ای پلانی سوامی نے پولیس کی فائرنگ کی حمایت کی ہے۔ پلانی سوامی نے ٹویٹ کیا کہ جب کوئی آپ کو مارتا ہے تو آپ خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں ، تو ایسی صورت میں کوئی بھی منصوبہ بند طریقہ سے کام نہیں کرتا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں پر مظاہرین کو بھڑکانے کا الزام بھی عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 22 مارچ کو کچھ غیر سماجی عناصر احتجاج میں شامل ہوگئے اور پولیس پر حملہ کردیا ۔ انہوں نے پولیس کی گاڑیاں جلادیں ، ایسی صورت میں پولیس کو گولی چلانی پڑی۔ فائرنگ پولیس کے منصوبہ کا حصہ نہیں تھی۔


یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ 
First published: May 24, 2018 05:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading