ٹوئٹر بن گیا نیا یوٹیوب، صارفین پوسٹ کر سکتے ہیں پوری فلم، مسک نے بتایا ویڈیو ڈال کر پیسہ کمانے کا نسخہ!

ٹوئٹر بن گیا نیا یوٹیوب، صارفین پوسٹ کر سکتے ہیں پوری فلم، مسک نے بتایا ویڈیو ڈال کر پیسہ کمانے کا نسخہ!

ٹوئٹر بن گیا نیا یوٹیوب، صارفین پوسٹ کر سکتے ہیں پوری فلم، مسک نے بتایا ویڈیو ڈال کر پیسہ کمانے کا نسخہ!

ٹوئٹر پر بلیو سبسکرائبرس اب 2 گھنٹے تک کی لمبی ویڈیوز پوسٹ کر پائیں گے۔ یہ معلومات کمپنی کے سربراہ ایلون مسک نے دی ہے۔ ویڈیو کی سائز صرف 8 جی بی (8GB) تک ہونی چاہیے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: جب سے ٹوئٹر کی کمان ایلون مسک کے ہاتھ میں آئی ہے، اس کے بعد دیگرے کئی فیصلے لیے جا رہے ہیں۔ ٹوئٹر میں اب بہت سے نئے فیچرز دستیاب ہیں۔ اب ایک نئی جانکاری دیتے ہوئے مسک نے بتایا ہے کہ صارفین اب اس پلیٹ فارم پر دو گھنٹے یا 8 جی بی سائز تک کی ویڈیوز پوسٹ کر سکتے ہیں۔ تاہم، یہ سبھی کے لئے نہیں ہے۔

    ایلون مسک نے جمعرات کی رات یہ جانکاری دی کہ ٹوئٹر پر بلیو سبسکرائبرس اب 2 گھنٹے تک کی لمبی ویڈیوز پوسٹ کر پائیں گے۔ ویڈیو کی سائز صرف 8 جی بی (8GB) تک ہونی چاہیے۔۔ یعنی تقریباً ایک پوری فلم یہاں پوسٹ کی جا سکتی ہے۔ مسک نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے یہ جانکاری دی ہے۔

    نان سبسکرائبرس کے لیے ریہ ہے حد
    آپ کی معلومات کے لیے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹوئٹر بلیو سبسکرائبر نہ کرنے والا پلیٹ فارم پر صرف 140 سیکنڈ یعنی 2 منٹ 20 سیکنڈ کی حد کے ساتھ ویڈیوز شیئر کر سکتا ہے۔ ٹوئٹر کے اس نئے فیچر سے اب یہ یوٹیوب جیسا ہو جائے گا جہاں طویل دورانیے کی ویڈیوز پوسٹ کی جا سکیں گی۔ تاہم، YouTube کی حد 256 جی بی تک یا 12 گھنٹے تک ہے۔ پھر بھی ٹوئٹر ایک الگ فارمیٹ والا پلیٹ فارم ہے۔

    گیانواپی مسجد معاملہ: سپریم کورٹ نے 'شیولنگ' کے سائنسی سروے پر لگائی پابندی، کاربن ڈیٹنگ حکم پر روک

    'پتہ نہیں لوگ بابر سے موازنہ کیوں کرتے ہیں...' پاکستانی مداح کی کوہلی کی سنچری پر دو ٹوک

    یوٹیوب کی طرح یہاں بھی پیسہ کمانے کا موقع ملے گا، مسک کے پاس یہاں بھی صارفین کو پیسے کمانے کا موقع فراہم کرنے کا منصوبہ ہوسکتا ہے۔ مسک کا ارادہ یوٹیوب سے مقابلہ کرنا یا ایپ کو سپر ایپ بنانا ہے۔ ظاہر ہے، اس نئے آپشن کے ساتھ، لوگوں کو پیسہ کمانے کا موقع مل سکتا ہے، جیسا کہ صارفین اس وقت یوٹیوب کے ساتھ کر رہے ہیں۔ کیونکہ، اگر ٹوئٹر صارفین کافی مقبول ہیں تو وہ اپنی ویڈیوز میں اشتہارات لے سکیں گے۔

    لوگوں کی کمائی ہونے لگے گی تو زیادہ صارفین ویڈیوز پوسٹ کرنے کے لیے ٹوئٹر کی پیڈ سروس کا سہارا لیں گے اور مسک کو فائدہ ہوگا۔ ایسے میں یہ نیا فیچر کمائی کی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتا ہے۔

    1 اپریل کو ایلون مسک نے ٹوئٹر بلیو بیج کے لیے سبسکرپشن متعارف کرایا تھا۔ اس سے قبل پلیٹ فارم پر موجود قابل ذکر لوگوں کو بلیو بیج مفت دیا جاتا تھا۔ اب اس کے لیے ہر ماہ 8 ڈالر اور سالانہ 84 ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔ ہندوستانی صارفین موبائل کے لیے 650 روپے ماہانہ اور ویب سائٹ کے لیے ماہانہ 900 روپے ادا کر کے اسے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔ یہ سبسکرائبر پوسٹ کرنے کے 30 منٹ کے اندر اپنی ٹویٹس میں 5 بار تک ترمیم کر سکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ طویل دورانیے کے ساتھ ویڈیوز بھی پوسٹ کر سکتے ہیں، یہ سبسکرائبرز 50 فیصد تک کم اشتہارات بھی دیکھتے ہیں اور انہیں بہت سی نئی خصوصیات تک جلد رسائی بھی ملتی ہے۔ کمپنی بھی اس کی پوسٹ کو اوپر رکھتی ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: