پنجاب میں آئی بی کے قریب دو ڈرونوں کی آمد و رفت! BSF دستوں کی فائرنگ کے بعد واپسی
دستوں کی طرف سے 10 راؤنڈ فائر کرنے کے بعد ڈرون واپس چلا گیا۔
حکام نے بتایا کہ ہفتہ کی رات 11:46 بجے امرتسر ضلع کے چنا پٹن علاقے میں ایک اور ڈرون دیکھا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس ایف کے دستوں کی طرف سے 10 راؤنڈ فائر کرنے کے بعد ڈرون واپس چلا گیا۔
حکام نے اتوار کو بتایا کہ پاکستان سے ڈرون کو پنجاب میں ضلع گورداسپور کے کسووال علاقے میں ہندوستان اور پاکستان کی بین الاقوامی سرحد کے قریب دیکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑی ہفتے کی رات بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دستوں کی فائرنگ کے بعد واپس پاکستان کی طرف اڑ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ڈرون پر کم از کم 96 راؤنڈ فائر کیے اور پانچ الیومینیشن بموں کا بھی استعمال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہفتہ کی رات 11:46 بجے امرتسر ضلع کے چنا پٹن علاقے میں ایک اور ڈرون دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس ایف کے دستوں کی طرف سے 10 راؤنڈ فائر کرنے کے بعد ڈرون واپس چلا گیا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔