’لوک مانیا تلک اورچندرشیکھرآزاد ہندوستان کے دو عظیم فرزند‘ PM نریندر مودی کا خراج عقیدت
مودی نے ٹویٹ میں کہا کہ لوک مانیہ تلک کی لازوال میراثوں میں سے ایک بڑے پیمانے پر ہونے والا گنیش اتسو ہے، جس نے لوگوں میں ثقافتی شعور کی روح کو بیدار دیا۔ اپنے ممبئی کے ایک دورے کے دوران میں نے لوک مانیا سیوا سنگھ کا دورہ کیا۔
مودی نے ٹویٹ میں کہا کہ لوک مانیہ تلک کی لازوال میراثوں میں سے ایک بڑے پیمانے پر ہونے والا گنیش اتسو ہے، جس نے لوگوں میں ثقافتی شعور کی روح کو بیدار دیا۔ اپنے ممبئی کے ایک دورے کے دوران میں نے لوک مانیا سیوا سنگھ کا دورہ کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) نے مجاہدین آزادی چندر شیکھر آزاد (Chandra Shekhar Azad) اور بال گنگا دھر تلک (Bal Gangadhar Tilak) کو ہفتہ کے ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمت اور حب الوطنی کا مظہر ہیں۔
مودی نے ٹویٹ میں کہا کہ لوک مانیہ تلک کی لازوال میراثوں میں سے ایک بڑے پیمانے پر ہونے والا گنیش اتسو ہے، جس نے لوگوں میں ثقافتی شعور کی روح کو بیدار دیا۔ اپنے ممبئی کے ایک دورے کے دوران میں نے لوک مانیا سیوا سنگھ کا دورہ کیا، جس کا لوک مانیہ تلک کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔ مودی نے کہا کہ میں ماں بھارتی کے دو عظیم بیٹوں لوک مانیہ تلک اور چندر شیکھر آزاد کو ان کے یوم پیدائش پر سلام کرتا ہوں۔ یہ دو باوقار لوگ ہمت اور حب الوطنی کی مثال ہیں۔ وزیر اعظم نے اپنے 'من کی بات' کے ایک ایپیسوڈ کے کلپس بھی شیئر کیے جس میں انہوں نے آزادی کے دو مجاہدین کو خراج تحسین پیش کیا۔
نیوز 18 ڈاٹ کام کے مطابق 1906 میں اتر پردیش میں پیدا ہوئے آزاد نے ایک انقلابی نیٹ ورک چلایا اور عہد کیا کہ وہ کبھی بھی انگریزوں کی گرفت میں نہیں آئیں گے۔ جب کہ تلک 1856 میں پیدا ہوئے، تحریک آزادی میں وہ صف اول کے مجاہدین میں شریک تھے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔